راہول گاندھی کے ریمارکس پر آر ایس ایس چراغ پا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-27

راہول گاندھی کے ریمارکس پر آر ایس ایس چراغ پا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آر ایس ایس نے آج ان کے ریمارکس پر راہول گاندھی سے استفسار کیا ہے کہ آیا تنظیم کے تعلق سے ان کے کہے ہوئے ہر ایک لفظ پر وہ قائم ہیں۔ یہ پوچھتے ہوئے کہ آیا کانگریس لیڈر ان کے حلفنامے کے تعلق سے بات کررہے ہیں ۔ یا اپنی عوامی تقاریر میں جھوٹ بول رہے ہیں اور ان سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ راہول گاندھی جی آیا آپ اپنے کہے ہوئے ہر ایک لفظ پر قائم ہیں جو الفاظ آپ نے عدالت میں دائر کردہ حلفنامہ میں کہے ہیں یا عوامی تقریر میں جھوٹ بول رہے ہیں۔ آر ایس ایس کے مواصلاتی محکمہ کے صڈر منموہن ویدیا نے ٹوئیٹر پر یہ بات کہی۔ آر ایس ایس کے سرکاری فیس بک پیج میں کہا گیا ہے کہ راہول گاندھی اور کانگریس پارٹی کو جھوٹ بولنا روک دینا چاہئے اور معذورت خواہی کرنی چاہئے۔ سینا نے ستیہ میؤ جیئتے کے عنوان پر ایک پوسٹ میں یہ بات کہی۔ اس نیس نہ2000میں ایک اداریہ پر ایک قانونی جنگ کے بعد 2003میں اسٹیٹسمین کی جانب سے کی گئی معذرت خواہی کا حوالہ دیا ہے ۔ آر ایس ایس نے کہا ہے کہ آیا راہول گاندھی اور کانگریس سچائی کا احترام کرتے ہیں تو تحریری طور پر ایک ایسی معذرت خواہی کریں اور یہ ضمانت دیں کہ وہ اور ان کی پارٹی مستقبل میں دوبارہ کبھی جھوٹ نہیں بولے گی ۔ آر ایس ایس نے راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے اور کانگریس نائب صدر کیس کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں راہول گاندھی کی پیروی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ و کانگریس لیڈر کپل سبل نے ہائی کورٹ میں دائر کردہ ایک حلفنامہ کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ راہول گاندھی نے صرف آر ایس ایس کے چند افراد پر الزام عائد کیا ہے ۔ تنظیم کے خلاف نہیں اور ان لوگوں پر تنقید کی ہے جنہوں نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا ۔ ان آراء کو مسترد کرتے ہوئے کہ مہاتما گاندھی کی ہلاکت میں آر ایس ایس کے رول پر انہوں نے ایک یوٹرن لیا ہے۔ راہول نے کل کہا کہ وہ ہر لفظ پر قائم ہیں جو انہوں نے کہا تھا۔ میں کبھی آر ایس ایس کے نفرت انگیز یا منقسم کرنے والے ایجنڈہ کے خلاف لڑائی نہیں روکوں گا ۔ میں ہر ایک لفظ پر قائم ہوں جو میں نے کہا ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر یہ بات کہی۔ انہوں نے ممبئی ہائی کورٹ میں دائر کردہ اپنے حلفنامہ کی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے موقف کی مدافعت کی۔جبکہ وہ مہاراشٹر میں ایک انتخابی ریالی میں ان کے مبینہ اہانت آمیز بیان کے لئے ایک ملزم کے طور پر انہیں جاری کردہ سمنس کو چیلنج کررہے ہیں۔ ایک آر ایس ایس لیڈر نے بعد ازاں راہول کو ایک ملزم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مقامی عدالت میں ان کے خلاف ایک شکایت دائر کی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں