کوئٹہ ہسپتال پر خود کش بمبار کا حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-09

کوئٹہ ہسپتال پر خود کش بمبار کا حملہ

کراچی
پی ٹی آئی
طالبان کے ایک خود کش بمبارنے آج پاکستان کے صوبہ بلو چستان کے ایک ہاسپٹل میں جمع سوگواروں پر جن میں بیشتر وکلاء تھے حملہ کردیا جس سے کم از کم75 افراد ہلاک اور115دیگر زخمی ہوگئے ۔ یہ اس سال پاکستان کے بد ترین دہشت گرد حملوں میں سے ایک ہے۔ داعش اور طالبان کے ایک گروپ کی جانب سے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ داعش کی عمق نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اسلامی ریاست کے ایک شہید نے کوئٹہ شہر میں وزارت انصاف کے ملازمین اور پاکستانی پولیس کے اجتماع کے درمیان دھماکہ کیا۔ تحریک طالبان پاکستان کے ایک گروپ جماعت الاحرار کے ترجمان نیں ک کہا کہ ان کا گروپ کوئٹہ کے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جب تک پاکستان میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوجاتا ہم مزید حملے کرتے رہیں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ممتاز قانون داں کی نعش لینے کے لئے جسے شہر میں دن میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، کافی بڑا ہجوم اسپتال پر جمع ہوا ۔ جن میں بیشتر وکلاء اور صحافی تھے ۔ تشدد سے متاثرہصوبہ بلو چستان سے ایک صحافی فرید اللہ نے جو خود بھی زخمیوں میں شامل ہیں، بتایا کہ خود کش بمبار نے200 سے زائد غمزدہ افراد کی بھیڑ میں دھماکہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ زخمیوں کی تعداد کافی ہے، جن میں کئی کی حالت نازک ہے ۔ چنانچہ ہلاکتوں کی تعدا د بڑھ سکتی ہے ۔ ابتداء مین یہ تعداد تیس بتائی گئی تھی، لیکن اسپتال میں زخموں سے جانبر نہ ہونے کی تعداد بڑھتی گئی ۔ ٹیلی ویژن پر افرا تفری کے مناظر دیکھے گئے جب کہ اسپتال کے کواریڈوروس دھوئیں سے بھرے ہوئے تھے اور لوگ خوف کے عالم میں بھاگ رہے تھے ۔ حملہ کا محرک واضح نہیں ہے ۔ لیکن کوئٹہ میں حالیہ عرصہ میں کئی وکلاء کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ تازہ شکار بلال انور کاسی تھا جسے شہر کی اہم عدالت کو جانے کے دوران راستہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ وہ بلو چستان بار اسوسی ایشن کے صدر تھے ۔ کاسی کی موت کی اطلاع پر سوگواروں کا ہجوم اسپتال میں جمع ہوا جہاں پر خود کش بمبار نے انہیں نشانہ بناتے ہوئے ہلاکت خیز دھماکہ کیا۔ بلو چستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکرنے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حملہ منصوبہ بند تھا ۔ پاکستان کا یہ صوبہ طویل عرصہ سے علیحدگی پسند تحریک، مسلکی تشدد اور جرائم سے متاثر ہے۔ جنوری میں ایک انسداد پولیو مرکز کے باہر خود کش حملہ میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس حملہ کی ذمہ داری پاکستانی طالبان اور دوسرے اسلام پسند جنگجو گروپ جند اللہ نے قبول کی تھی۔جنداللہ نے عراق و شام کی جنگجو تنظیم آئی ایس یا داعش سے وفاداری کاعہد کیا ہے ۔ کوئٹہ ، افغان طالبان کا بھی گڑھ رہا ہے جہاں ماضی میں اس کی قیادت نے کئی اجلاس منعقد کئے تھے ۔

Pakistan Hospital Suicide Bombing of Quetta

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں