NEET کو صدر جمہوریہ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-09

NEET کو صدر جمہوریہ کی منظوری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے ملک بھر میں میڈیکل وڈینٹل کورسس میں داخلوں کے لئے واحد مسابقتی ، قوی اہلیتی وداخلہ امتحانNEETکے انعقاد سے متعلق دو بلس کو منظوری دے دی ہے جو حال ہی میں پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ مکرجی نے قانون ترمیمی انڈین میڈیکل کونسل2016اور قانون ترمیمی ڈنٹسٹ2016کو منظوری دے دی ہے ۔ یہ قوانین راجیہ سبھا میں یکم اگست کو منظور کئے گئے تھے ۔ جس سے نیٹ کی راہ ہموار ہوگئی ۔ اس قانون سازی کا مقصد متعدد امتحانات کو روکتے ہوئے شفافیت کے ذریعہ کرپشن کا خاتمہ بتایا گیا ہے ۔ اس کا ایک مقصد کونسلنگ میں طلبہ کے استحصال کی روک تھام بھی ہے۔ لوک سبھا نے ان قانون سازیوں کو گزشتہ ماہ منظوری دی۔ دونوں قوانین ملک بھر کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل ادارہ جات میں پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کورسس میں داخلوں کے لئے یکساں مسابقی امتحانات کو لازمی قرار دیتے ہیں ۔ قانون کے مطابق ہندی، انگریزی اور ایسے ہی دیگر زبانوں میں ملک بھر میں یکساں مسابقی امتحان منعقد کیا جائے گا۔ قانون کی منظوری کے بعد تعلیمی سال2017-18سے اس کا نفاذ شروع ہوجائے گا۔ اس دوران سپریم کورٹ نے منگل کو نیٹ مرحلہ دو کے پرچہ کے مبینہ افشا کی تحقیقات کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

NEET Ordinance Gets President Pranab Mukherjee's Approval

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں