یو این آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پاکستان کو اڑیل پڑوسی قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ ایک ملک کا دہشت گرد، دوسرے ملک کا شہید نہیں ہوسکتا۔ سارک اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے دورہ اسلام آباد کے تعلق سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں از خون بیان دیتے ہوئے وزیر دخلہ نے ہندوستان کا موقف دہرایا کہ اچھے دہشت گردوں اور بے دہشت گردوں کی کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سارج اجلاس میں انہوںنے دہشت گردی کے تائیدی ممالک کے خلاف کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ۔ پاکستان کو اڑیل پڑوسی قرا ر دیتے ہوئے انہوںنے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد کو صحیح سمجھ آجائے گی۔ اٹل جی واجپائی نے کہا تھا کہ دوست بدل سکتے ہیں پڑوسی نہیں تاہم یہ پڑوسی اڑیل ہے ۔ ہم اخلاس کے ساتھ امید کرتے ہیں کہ اسے صحیح سمجھ آجائے گی۔ راج ناتھ سنگھ نے مانا کہ انہیں اپنے دورہ میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے ساتھ موجود ہندوستانی میڈیا کو اسلام آباد میں سارج اجلاس میں داخل ہونے نہیں دیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے اس پر وہاں کے حکام سے کوئی احتجاج درج نہیں کرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اسلام آباد میں سارک اجلاس میں ہندوستانی میڈیا کو داخل ہونے نہیں دیا گیا ۔ میں نے وہاں احتجاج درج نہیں کرایا۔ بلیک آؤٹ کے تعلق سے مجھے وزارت خارجہ سے پوچھنا ہوگا کہ سابق میں پروٹوکول کیارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوران اجلاس انہوں نے پاکستان اور دیگر رکن ممالک سے کہا کہ دہشت گردی کی ستائش یا سرپرستی نہ کی جائے۔ دہشت گردی، دہشت گردی ہے ۔ ایک ملک کا دہشت گرد دوسرے ملک کا شہید نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سارک کانفرنس میں موجود تمام ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی ۔ دہشت گردی کو جنوبی ایشیاء میں خوشحالی اور ترقی کے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے انہوں نے اجلاس میں موجود ممالک سے کہا کہ دہشت گردی کا جڑ سے صفایا کرنے کا مضبوط عہد کیا جائے۔ راج ناتھ سنگھ کے بیان کے جواب میں ارکان راجیہ سبھا نے بلا لحاظ پارٹی وابستگی ، دہشت گردی کی مذمت کی ۔ انہوں نے سارک اجلاس مین وزیر داخلہ کی تقریر کے بلیک آؤٹ کی بھی مذمت کی ۔ وضاحت طلب کرتے ہوئے بی جے پی کے سبرامنیم سوامی نے کہا کہ پورا ایوان، وزیر داخلہ کو پاکستان میں دہشت گردی پر ان کے موقف پر مبارکباد دینا چاہے گا لیکن کیا انہوں نے نواز شریف سے کہا کہ انہیں اپنے ملک پر توجہ دینا چاہئے ، ہمارے ملک پر نہیں ۔
Terrorist for one nation can't be martyr for another, says Rajnath Singh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں