پی ٹی آئی
نریندر مودی حکومت کو راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں وفاقی ڈھانچہ کو منہدم کرنے کوشاں ہے اور کہا کہ وہ اس مسئلہ سے صدر جمہوریہ کی رائے طلب کریں گی ۔ ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ نبانا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت وفاقی ڈھانچہ کو تباہ کررہی ہے اور دستور کی خلاف ورزی کررہی ہے وہ ریاستی حکومت کے معاملات میں مداخلت کررہی ہے ، ہم صدر سے اس مسئلہ پر رائے طلب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے انہیں ایک مکتوب ملا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ مرکزی فنڈ سے چلائی جانے والی اسکیمات کو تناسب میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام ریاست کو اعتماد میں لئے بغیر دباؤ کے تحت کیا جارہا ہے۔ ممتا بنر جی نے کہا وہ باہمی وفاقیت کی بات کرتے ہیں میں نہیں جانتی کہ باہمی وفاقیت کیا ہے اور اگر وہ ریاستوں کے کام میں مداخلت کریں گے تو ریاستی حکومتوں کی موجودگی کا کوئی مطلب نہیں رہ جائے گا۔ یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ڈکٹیٹر شپ چلارہے ہیں ۔ ملک کے عوام کی آزادی مودی کی حکومت میں چھن گئی ہے۔ وہ بی جے پی صدارتی طرز کی حکومت شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ وہ آئندہ انتخابات جیت نہیں پائیں گے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو صرف چار وزارتیں رکھنی چاہئیں، دفاع ، امور خارجہ، ریلوے اور فینانس۔
Mamata Banerjee Accuses PM Modi as a Dictator
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں