مخالف قوم خیالات کی دستور اجازت نہیں دیتا - امیت شاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-22

مخالف قوم خیالات کی دستور اجازت نہیں دیتا - امیت شاہ

منگلورو
یو این آئی
بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج کہا کہ وہ عناصر جو قوم کے خلاف بات کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں اظہار خیال کا آزادی کا حق حاصل ہے، وہ غلطی پر ہیں اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہئے ۔ کرناٹخ کے بندرگاہی شہر منگلورو میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ترنگا یاترا سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے حالیہ دنوں بنگلورو میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کی جانب سے منعقد تقریب میں ہندوستانی فوج کے خلاف احساسات کا اظہار کرنے کی اجازت دینے پر حکومت کرناٹک کا نام لیے بغیر مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عناصر جو قوم کے خلاف باتے کرتے ہیں انہیں حق اظہار خیال کی آزادی کے قانون کا سہارا لینے نہیں دیاجانا چاہئے۔ انہیں سختی کے ساتھ ختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا دستور ہند، مخالف قوم خیالات کے اظہار کی اجازت نہیں دیتا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ اظہار خیال کی آزادی ہندوستان کی طویل جدو جہد آزادی کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور جو قومی مفادات کے خلاف جانے کی کوشش کررہے ہیں انہیں معاف کیاجاسکتا ہے۔ اظہار خیال کی آزادی کا حق دستور کے ذریعہ فراہم کیاگیا ہے ۔ شاہ نے مزید کہا کہ یہ حق کئی دہوں کی جدو جہد اور ہزارہا مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ۔ ہمارے لئے ترنگا یاترا کوئی رسم یا نشان نہیں ہے بلکہ موجودہ نسل مین وطن سے محبت اور قومیت کا جذبہ ابھارنے کی کوشش ہے ۔ اس ایک روزہ ترنگا یاترا پروگرام میں صدر بی جے پی نے کرناٹک یونٹ کے صدر بی ایس یدی پورپا کے ہمراہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نالن کمار کا ٹیل کی زیر قیادت بلیٹ موٹر سیکل پر نکالی گئی ریالی مین شرکت کی ۔ امیت شاہ، ویدی پورپا اور کمار نے دیگر شرکاء کے ساتھ ہلمٹ پہنے موٹر سیکل پر سوار ہوکر نکلے۔ اس ریالی میں تین سو تا چار سو بلٹ موٹر سیکلیں شامل تھیں ۔ مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا ، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سی ٹی روی اور دیگر قائدین نے بھی اس ریالی میں شرکت کی ۔ قبل ازیں صبح میں امیت شاہ نے بی جے پی کے ضلع دفتر میں پودا لگایا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے امیت شاہ کے خلاف سیاہ پرچموں کا مظاہرہ کیا تاہم پولیس نے انہیں ایک محفو ظ مقام پر روک دیا گیا ۔ قبل ازیں امیت شاہ گوا سے منگلورو آنے پر سرکٹ ہاؤز جہاں امیت شاہ نے قیام کیا تھا کی طرف بڑھنے کی کوشش پر پولیس نے پچاس یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

Constitution does not allow anti-nationalist views - Amit Shah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں