ہندوستان میں اسلامک بنک کی شاخ کے قیام کی شدید مخالفت - وی ایچ پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-03

ہندوستان میں اسلامک بنک کی شاخ کے قیام کی شدید مخالفت - وی ایچ پی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک میں سعودی عرب کی اسلامک بنک برانچ کے قیام کی تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے وی ایچ پی نے حکومت کو اس کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بنکنگ ہندوستانی دستور اور بنکنگ قواعد کے مغائر ہے ۔ وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ملک میں سعودی عرب کے اسلامک ڈیولپمنٹ بنک کی برانچ کے قیام کی کوشش کی گئی ہے۔ کیوں کہ یو پی اے کے دوران بھی ایسی کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بنک گجرات میں اس طرح کی برانچ کھولنے کی تجویز رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایسی برانچ لانے کی یہ پہلی کوشش نہیں ہے ۔ قبل ازیں بھی ایسی ایسا ہوچکا ہے اور کیرالا ہائی کورٹ نے یہ حکم دیا ہے کہ ایسی کوشش ہندوستانی دستور کے مطابق نہیں ہے اور بنکنگ قواعد کے مغائر ہے ۔ ایسی برانچ کے قیام کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی اسلامک بینکس کام کررہے ہیں وہ راست اور بالواسطہ دہشت گرد سر گرمیوں کی مدد کرتے ہیں اور انہیں فنڈ فراہم کرتے ہیں۔ اس طرح کے بینکس کو ملک میں قائم کرنے کے معنی اسلامی بنیاد پرستی اور دہشت گرد سر گرمیوں کو فروغ دینے کے ہوں گے ۔ ہم اس کی پرزور مخالفت کرتے ہیں اور ہم ایسی برانچ کے یہاں قیام کی اجازت نہیں دیں گے ۔ بیان میں مزید بتایا کہ ملک میں اس طرح کے بینکوں کے قیام سے پہلے بینکنگ ریگولیشنس ایکٹ اور آر بی آئی ایکٹ میں ترمیم کرنی ہوگی۔ وی ایچ پی لیڈر نے کہا کہ ملک خصوصاً اتر پردیش کے ضلع شیاملی کے کیرانہ میں جہاں ہندوؤں کا نقل مقام دیکھا گیا اور مغربی بنگال میں ہندو طبقہ کو خوفزدہ کرنے والی قوتوں کو کچلتے ہوئے انہوں نے پلائن( نقل مقام) کی جگہ پراکرم کی مہم شروع کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندو پجاری کی ہلاکت بدبختانہ ہے ۔ وہاں ہندوؤں کو ہلاک کیاجارہا ہے جیسا کہ ہندوؤں کی آبادی33فیصد سے گھٹ کر صرف دس فیصد رہ گئی ہے جو کہ گہری تشویش کا معاملہ ہے۔ ہم مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ اس مسئلہ کو بنگلہ دیش کی حکومت سے رجوع کریں اور وہاں ہندوؤں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ کم از کم بنگلہ دیش کوہندوستان کا مشکور ہونا اور ہندوؤں کی سلامتی کو یقینی بنانا چاہئے کیونکہ ہماری کوششوں کی وجہ سے ہی یہ ملک وجود میں آیا ہے ۔ جین نے مرکز سے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک ایسا قانون لایاجائے جس کے ذریعہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی جاسکے کیون کہ یہ بات چیت یا عدالت کے فیصلہ کے ذریعہ اس کی تعمیر ممکن نہیں ہے ۔

VHP against Islamic Development Bank's plan to open branch in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں