اترکھنڈ میں مزید بارش سے سیلاب کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-03

اترکھنڈ میں مزید بارش سے سیلاب کا امکان

دہرہ دون
پی ٹی آئی، یو این آئی
اترا کھنڈ کے دارالحکومت دہرہ دون سمیت کئی اضلاع میں شدید بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے ۔ ریاست میں کئی مقامات پر موسلا دھار بارش کی وجہ سے سڑکوں پر ملبہ آنے سے راستے بند ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے دہرہ دون سمیت ریاست کے8اضلاع کے لئے شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ پتھورہ گڑھ اور چمولی اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں فوج اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم امدادی مہم چلا رہی ہے ۔ اضلاع چمولی اور پتھورہ گڑھ میں اب تک18نعشیں برآمد ہوچکی ہیں جب کہ39افراد ابھی تک لاپتہ بتائے جارہے ہیں ۔ ریاست کے کئی مقامات پر تیز بارش کی وجہ سے سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔ بدری ناتھ ہائی وے ملبہ آنے سے بند ہوچکا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے دہرہ دون ، اودھم سنگھ نگر، نینی تال ، چنپاوت ، الموڑ ، پوڑی ، ہری دوار اور ٹہری تحصیلوں کے کچھ حصوں میں آئندہ48گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے ۔ دہرہ دون شہر کو شدید بارش کی وارننگ سے باہر رکھا گیا ہے ۔ ہر دوار میں گنگا کے پانی میں کیچڑ کی مقدار بڑھ جانے کی وجہ سے بالائی پانی گنگا نہر اور مشرقی گنگا نہر کو بند کردیا گیا ہے ۔ سارا پانی گنگا میں چھوڑا جائے گا۔ ضلع دہرہ دون کے چکراتا علاقہ میں کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں۔ کل رات سے ہی پورے ضلع میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ کوٹ دوار میں بھی رات سے تیز بارش ہورہی ہے ۔ نیشنل ہائی وے پر رات میں اتر پردیش کے مختلف حصوں میں بارش سے متعلق واقعات میں تین بچوں کے بشمول کم از کم11افراد ہلاک ہوگئے ، پولیس نے یہ بات بتائی۔ ملبہ آنے سے بند ہوگیا تھا، جسے صبح کھول دیا گیا ۔ وہیں دگڈڈا، دھوماکوٹ، روڈ، دھوما کوٹ، رام نگر روڈ ، نالیکلا، پوکھری روڈ بند ہیں۔ پوڑی میں تیز بارش ہورہی ہے ۔ جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہیں۔ بارش سے اتر کاشی میں گنگوتری اور یمنوتری شاہراہیں بند ہیں ۔ گنگو تری شاہراہ نیتالا، گنیش پور، لاٹا، ملا میں بند ہے۔ یمنو تری روڈ متعدد پالی گاڑ اور بسنو مان چٹٹی میں بند ہے ۔ گنگوتری شاہراہ پر لاٹا کے پاس برساتی نالہ میں ایک دھابا بہہ گیا ۔ موصولہ خبروں کے مطابق ٹہری چمبا، ریشی کیش روڈ، بیمنڑا کے پاس ملنے آنے سے بند ہوگیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کے مطابق سرحدی سڑک تنظیم بی آر او اور مقامی انتظامیہ سڑکوں کو کھولنے میں مصروف ہے ۔ گھنسالی کے گھتومارکٹ میں بھی گزشتہ رات تیز بارش سے مارکٹ میں پانی بھر گیا۔ کماؤن منڈل کے الموڑا، پتھورا گڑھ، باگیشور، نینی تال اور چنپا وت اضلاع میں رک رک کر بارش ہورہی ہے۔ پتھورا گڑھ میں بری، منسیاری روڈ رتی گاڑھ کے پاس پانچ گھنٹے بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا ہے ۔ وہیں ٹنکپور، تاوا گھاٹ روڈ کنالی چھینا کے پاس اب بھی بند ہے ۔ چمولی میں تین افراد کی نعشیں ملی ہیں ۔ جب کہ یہاں مزید چھ افراد لا پتہ بتائے جاتے ہیں۔ ایڈیشنل سکریٹری سی روی شنکر نے بتایا کہ ملبہ سے مزید نعشیں نکالی جارہی ہیں ۔ جس جگہ مٹی کے تودے گرے ہیں وہاں حقیقتاً کتنے افراد اس میں دبے ہوئے ہیں اور کتنے ہلاک ہوئے ہیں، یہ کہنا مشکل ہے۔ دریں اثناء فوج کو بستاری اور ارما دیہاتوں میں عوام کی مدد کے لئے بھیجا گیا ہے جہاں ضلع انتظامیہ نے تازہ سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے ۔ فوجی عہدیداروں کے مطابق کل نو نعشیں برآمد کی ہیں اور آج ایک نعش دستیاب ہوئی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں