ہندو خاندانوں کی نقل مکانی پر وی ایچ پی کا ملک گیر سروے - پروین توگاڑیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-04

ہندو خاندانوں کی نقل مکانی پر وی ایچ پی کا ملک گیر سروے - پروین توگاڑیہ

کولکتہ
پی ٹی آئی
وشوا ہندو پریشد آئندہ ہفتہ ملک گیر ایک سروے منعقد کرے گی جس میں ہندوؤں کی نقل مکانی کا جائزہ لیاجائے گا جنہوں نے اپنے گھر جائیدار چھوڑ کر دوسرے علاقوں کا رخ کیا ہے ۔ وی ایچ پی کے کارگزار صدر پراوین توگڑیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے ملک بھر مین یہ سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے کہ کتنے ہندوؤں کو ملک کے مختلف علاقوں سے زبردستی نقل مکانی کرنے کے لئے مجبور کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے کیرالا تک اور بنگال سے گجرات تک کئی ہندوؤں کو اپنا گھر، جائیدار چھوڑ کر جانے پر مجبور کیا گیا ہے ۔ سروے آئندہ ہفتہ سے شروع ہوگا اورچار تا پانچ مہینے میں مکمل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہر اس گاؤں ، بستی اور شہر کا سروے کریں گے جہاں سے ہندوؤں کو طاقت کے بل بوتے یا دھمکی دے کر علاقہ چھوڑنے کے لئے مجبور کیا گیا ۔ انہوں نے بتیا کہ تمام بڑی ریاستوںبشمول بنگال، اسام میں بھی یہ سروے کیا جائے گاجہاں بنگلہ دیشیوں کا اثر ایک برا مسئلہ بنتا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وی ایچ پی، مرکزاور ریاستی حکومتوں کو ایک رپورٹ پیش کرے گی ۔ وی ایچ پی نے حال ہی میں پلیان نہیں پراکرم کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ ہندوؤں کی زبردستی نقل مکانی کے خلاف جدو جہد کرے گی تاہم اسنے بتایا کہ پراکرم کا مطلب ہتھیاروں سے لڑائی نہیں ہے بلکہ اگر کسی کے ظلم سے مقابلہ کرنا یا حملہ کا جواب دینا پراکرم کہلاتا ہے ۔ وی ایچ پی کا کہنا ہے کہ ہرانسان کو اپنے حقوق کے لئے لڑنے کا حق حاصل ہے ۔ ہم ہندوؤں کی زبردستی ہجرت کے خلاف احتجاج کے لئے جمہوری طریقے اختیار کریں گے ۔ توگاڑیہ نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلہ کو ہر ریاست کی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں اٹھایاجائے اور ملک بھر میں اس مسئلہ پر بحث کرائی جائے گی۔ کانگریس، سی پی ایم اور مغربی بنگال کی برسر اقتدار ترنمول کانگریس نے بی ایچ پی کے سروے کے اعلان پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ تناؤ کے جذبات کو ہوا دینا ہے۔

Survey on Hindu 'forced migration' on VHP agenda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں