اترکھنڈ میں بادل پھٹنے سے 20 سے زائد ہلاکتوں کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-02

اترکھنڈ میں بادل پھٹنے سے 20 سے زائد ہلاکتوں کا اندیشہ

دہرا دون
یو این آئی
اترا کھنڈ کے پتروگڑھ اور چمولی اضلاع میں آج بادل پھٹنے اور اس کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے بیس سے زائد افراد کے مارے جانے کا اندیشہ ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پترو گڑھ کے ڈی ڈی ہاٹ تحصیل کے سکوڈی گاؤں میں بادل پھٹنے کے بعد مٹی تودے گرنے سے کئی مکان منہدم ہوگئے جن کے نیچے تقریبا30افراد اور پچاس سے زیادہ جانور دب گئے۔ ان میں سے چار افراد کی نعشیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ محکمہ آفت نے بتایا کہ امدادی کام چل رہا ہے ۔ ضلع میں مواصلات کی خدمات میں رخنہ پڑا ہے ۔ اس لئے وہاں سٹیلائٹ فون کا انتظام کیاجارہا ہے ۔ مولی ضلع میں بھی بادل پھٹنے کے ایک اور واقعہ میں تین افراد کے مارے جانے کا اندیشہ ہے ۔ چیف منسٹر ہریش راوت نے فوج سے فوری طور پر امدادی کام میں مدد کی درخواست کی ہے ۔ جس کے بعد فوج کے دستہ نے موقع پر پہنچ کر راحت و بچاؤ مہم شروع کردی ہے ۔ فوج کے ساتھ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فورس( ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم بھی امدادی کام میں مصروف ہے ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اترا کھنڈ میں بادل پھٹنے اور اس کے بعد گرنے والے تودے سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کاموں کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو بھیجا یا ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اترا کھنڈ کے پترو گڑھ اور چمولی میں بادل پھٹنے کے بعد انہوں نے ریاست کے چیف منسٹر ہریش راوت سے بات کرکے صورتحال کی معلومات حاصل کی ۔ اور کہا کہ مرکز اس آفت سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں اور اضافی ٹیموں کو وہاں جانے کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے ۔ ریاست کے پتھورا گڑھ اور چمولی اضلاع میں آج بادل پھٹنے اور کے بعد تودے گرنے کی وجہ سے بیس سے زیادہ جانیں گئی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے آفت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں اظہار تعزیت کی ہے ۔ پترو گڑ ھ کے ایک علاقہ میں بادل پھٹنے کے بعد تودے گرنے سے بہت سے مکان تباہ ہوگئے جن کے نیچے تقریبا 30لوگ اور50سے زیادہ جانور دب گئے۔

Uttarakhand cloudburst: At least 30 feared dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں