فضائیہ کے لاپتہ طیارہ کی وزیر دفاع کی راست نگرانی میں تلاشی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-24

فضائیہ کے لاپتہ طیارہ کی وزیر دفاع کی راست نگرانی میں تلاشی مہم

چینائی۔ وشاکھاپٹنم
پی ٹی آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج بتایا کہ وہ فضائیہ کے لاپتہ طیارہ کی تلاشی مہم کی شخصی طور پر نگرانی کریں گے جس میں29افراد سوار ہین ۔ اپنے ٹوئٹر پر پاریکر نے بتایا کہ وہ تلاشی مہم کی نگرانی کررہے ہیں ۔ ہندوستانی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این32کل سے لاپتہ ہے وہ انڈومان نکو بار کے پورٹ بلیر کے لئے چینائی سے روانہ ہوا تھا۔ اسی دوران لاپتہ طیارہ کی تلاش کا کام آج دوسرے دن بھی جاری ہے ۔ یہ طیارہ چینائی سے پورٹ بلیئر کی معمول کی کورئیر پرواز پر تھا اور اس نے صبح ساڑھے آٹھ بجے فضائیہ کے تامبر ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔ مقررہ وقت کے مطابق اس طیارے کو 11:30بجے پورٹ بلیئر اترنا تھا لیکن آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر اس کو راڈار پر آخری بار دیکھا گیا ۔ اس میں بحریہ کے آرڈیننس ڈپو( ناڈ) کے8عہدیداران بھی سوار تھے ۔ لاپتہ افراد کے گھر والے کافی فکر مند ہیں اور وہ کچھ معلومات حاصل ہونے کا انتظار کررہے ہیں ۔ لاپتہ لوگوں میں ناڈ کے چارج مین سامبا مورتی، آرڈیننس فٹر پرساد بابو، ناگیندر راؤ ، سینا پتی ، مہارانا ، چنا راؤ اور ملٹی ٹاسکنگ ملازم سرینواس شامل ہیں ۔ وشاکھاپٹنم میں ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ چنارا ؤ اور ناگیندر راؤ وشاکھا پٹنم کے بچھی راجو پلم کے رہنے والے ہیں جب کہ سرینواس راؤ، پرساد بابو کے جی ایچ کے قریب ایک کالونی میں رہنے والے ہیں، مہارانا اور سینا پتی اڑیشہ کے رہنے والے ہیں ۔ چنا راؤ کے خاندان کے ارکان نے بتایا کہ بحریہ کے حکام نے تقریبا ساڑھے تین بجے طیارے کے لا پتہ ہونے کی اطلاع دی۔ انہیں بتایا گیا کہ طیارے کا پتہ لگانے کے لئے مہم چلائی گئی ہے لیکن اس کے بعد سے انہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ راؤ نے اپنے خاندان کے ارکان سے جمعرات کی رات بات کی تھی اور انہیں بتایا تھا کہ وہ معمول کی دیکھ بھال کے کام کے لئے دوسرے لوگوں کے ساتھ پورٹ بلیئر جائیں گے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ مہم میں ہوائی جہازوں ، ہیلی کاپٹروں، بحری جہاز اور ایک آبدوز کی مدد لی گئی ہے اور مہم رات بھر چلائی گئی ۔ فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر انوپم بنرجی نے دہلی میں بتایا کہ تلاشی مہم میں ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے ۔ کوسٹ گارڈس کو بھی اس مہم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس میں عملے کے چھ ارکان کے علاوہ فضائی بحری اور بری فوج کے علاوہ کوسٹ گارڈس کے پندرہ افراد اور 8شہری ہیں۔ 8شہریوں میں انہی عہدیداروں کے افراد خاندان شامل ہیں ۔ یہ طیارہ چینائی کے ساحل سے تین سو کلو میٹر کی دوری پر لاپتہ ہوا

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں