کشمیر تنازعہ - مہلوکین کی تعداد 41 ہو گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-16

کشمیر تنازعہ - مہلوکین کی تعداد 41 ہو گئی

جموں
پی ٹی آئی
کشمیر وادی میں مختلف واقعات میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے جب کہ ہفتہ سے جاری واقعات میں اب تک مہلوکین کی تعداد41ہوگئی۔ کشمیر وادی میں دھماکو حالات کے پیش نظر تقریبا تمام علاقوں میں کرفیو جاری کردیا گیا ۔ برہان کی انکاؤنٹر میں ہلاکت کے بعد نا صرف ریاست بھر میں بلکہ سرحد کے اس پار پاکستانی حکومت نے مقتول عسکریت پسند کو شہید قرا ر دیتے ہوئے 19جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا جب کہ نئی دہلی نے پاکستان کے موقف سخت احتجاج درج کیا۔ سری نگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دو نوجوان سیکوریٹی فورسس کی فائرنگ میں ہلاکت اور ایک شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکا ، جس کے بعد مہلوکین کی تعداد41ہوگئی۔ زائد از3500افراد بشمول1500سیکوریٹی فورسس کے اہلکار وادی میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہوئے ۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ایک نوجوان جس کی شناخت بلال احمد کی حیثیت سے کی گئی جو باٹمولا کا رہنے والا ہے جو دو دن قبل سیکوریٹی فورسس کے فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا آج اسپتال میں فوت ہوگیا۔
دریں اثنا اسلام آباد سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان کی حکومت نے کشمیر میں جاری کشیدگی کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلوانے اور19جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا فیصلہ لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابہنہ کے اجلاس میں کیا گیا ۔ کشمیر میں گزشتہ جمعے کو برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہندوستانی افواج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک کم سے کم30افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔ عالمی برادری سمیت پاکستان نے کشمیر میں جاری کشیدگی اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کشمیر میں کشیدگی پر وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ۔ اس اجلاس میں کشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیاجارہا ہے ۔

Kashmir situation: toll rises to 41; Pak attempts to internationalise issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں