کشمیر کے چار اضلاع میں کرفیو برخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-25

کشمیر کے چار اضلاع میں کرفیو برخواست

سری نگر
آئی اے این ایس
اتوار کو ارباب مجاز نے وادی کشمیر کے چار اضلاع میں جاری کرفیو کو برخواست کردیا ہے کیونکہ لا اینڈ آرڈر صورتحال میں قدرے بہتری ہوئی ہے ۔ پولیس نے توثیق کی کہ اضلاع گندربل، بڈگام، بنڈی پورہ اور بارہمولہ میں کرفیو برخواست کردیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے ان چار اضلاع میں اسکولوں کو کھولنے کے پہلے ہی احکام جاری کئے ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا تاہم سری نگر شہر کے حصوں میں کرفیو اور تحدیدات جاری رہیں گی ۔ ہفتہ کو سری نگر کے حصوں میں چند شہری سر گرمیاں دیکھی گئیں ۔ شہر کے اب ٹاؤن علاقوں میں پیدل راہگیروں اور خانگی ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت دیکھی گئی ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جو فی الوقت وادی کے دو روزہ دورے پر ہیں انہوں نے سری نگر کے نہرو گیسٹ ہاؤس میں ہفتہ کو کئی وفود سے ملاقات کی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان وفود میں سیول سوسائٹی کے ارکان، مفتی، سکھ، پنڈت برادری کے ارکان اور تاجرین شامل تھے ۔ اہم مقامی تجارتی اور انڈسٹری مجالس، بشمول کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) اور کشمیر اکنامک الائنس ( کے ای اے) نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انہیں ان کی جانب سے مدعو بھی کیا گیا تھا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کشمیری عوام کو در پیش مسائل کے حل کے لئے کام کرنے ایک مذاکراتی طریقہ کار سے انہیں شامل کرنے کے لئے ایک میکانزم بنانے کی یا بت مرکزی وزیر نے علیحدگی پسندوں کو شامل کرنے کی تائید نہیں کی ہے جو سر حد کے ہمراہ سے ہدایت لیتے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے ریاستی گورنر این این ووہرا سے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ وہ آج چیف منسٹر محبوبہ مفتی سے ملاقات کریں گے۔

Curfew lifted from four districts of Kashmir Valley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں