ہند و پاک بات چیت کے لئے کوئی شرط نہ رکھی جائے - پاکستانی ہائی کمشنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-05

ہند و پاک بات چیت کے لئے کوئی شرط نہ رکھی جائے - پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دہلی
یو این آئی
اب دونوں جمہوری ممالک کویہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ تنازعات دفن کردیں گے یا پھر ایک دوسرے کے خلاف محاذ ہمیشہ کے لئے کھلا رکھیں گے ۔ دونوں ممالک اور اس کے عوام غلط سمت گامزن ہونے یا تاریخ کے غلط رخ پر ہونے کو برداشت نہیں کرسکتے ، پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہند عبدالباسط نے کہا۔ بی جے پی کے ترجمان نرملا سیتا رام نے کہا کہ ایسا تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان نے خود ہی شرط رکھ دی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے26/11ممبئی دہشت گرد حملوں کی سست روزی کے ساتھ پاکستان میں مقدمہ چلانے پر سوال اٹھایا۔ باسط نے کہا کہ پاکستان نریندر مودی کی بطور ہندوستانی وزیر اعظم آمد کی توقع کرتا ہے تاکہ دونوں ممالک تفریق اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعہ جلد سے جلد حل کرسکیں ۔ ہم نریندر مودی کی پاکستان آمد پر میزبانی کے لئے تیار ہیں ، انہوں نے پریس کلب آف انڈیا کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی نئی حکومت کے پہلے چار، پانچ ماہ اہم ہوتے ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کس حد تک فروغ پاتے ہیں۔ اگلے چار، پانچ بھی اہم ہیں جس سے بات آگے بڑھے گی۔ تاہم بات چیت کے لئے کوئی شرط نہیں رکھی جاسکتی ۔ باسط نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے اور حکومت ہند کو چاہئے کہ دنیا سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سختی سے اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ ملکی اور علاقائی سالمیت اور قیام امن ممکن ہوسکے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس معاملہ میں کسی تیسرے فریق کو شامل کیے جانے کے امکانات ہیں تاکہ باہمی مسائلہ کو حل کیاجاسکے ، باسط نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ سے ہی ہند۔ پاک بات چیت کا خواہاں رہا ہے، تاہم آخر میں دونوں ممالک کو خود ہی ساتھ بیٹھ کر بات کرنا ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں