ہندوستان ایس سی او ممالک سے تعاون کا خواہاں - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-25

ہندوستان ایس سی او ممالک سے تعاون کا خواہاں - وزیراعظم مودی

تاشقند
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان تمام سطح پر دہشت گردی سے لڑنے جامع رخ اپنانے شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن( ایس سی او) ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے ایس سی او کے توسیعی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایس سی او میں ہندوستان کی رکنیت خطہ کی خوشحالی اور اس کی سلامتی کو مستحکم کرنے میں معاون ہوگی ۔ انہوں نے روس، چین اور دیگر ممالک کے قائدین کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہماری شراکت داری، ہمارے معاشروں کو نفرت ، تشدد اور دہشت کے کٹر نظریات کے خطرات سے محفوظ رکھے گی ۔ مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ تمام ایس سی او ارکان کے ساتھ ہندوستان کے مل جل کام کرنے سے خطہ جو دنیا میں معاشی ترقی کا محرک ہے، مزید مستحکم اور داخلی لحاظ سے محفوظ ہوگا۔ انہوں نے مستحکم ، آزاد اور پر امن افغانستان کی حمایت کی اور کہا کہ یہ ایس سی او علاقہ میں وسیع تر سلامتی اور استحکام کے لئے ضروری ہے۔ از بک صدر اسمعیل کریموف ، صد رروس ولادیمیر پوٹین اور صدر چین زی جن پنگ اس موقع پر موجود تھے ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ایس سی او کا رکن بننے پر مسرت ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایس سی او میں ہندوستان کی رکنیت خطہ کی خوشحالی میں معاون بنے گی اور اس کی سلامتی کو مستحکم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ21ویں صدی کی آزاد دنیا، معاشی مواقع سے بھری پڑی ہے ۔ خطہ کو آج جغرافیائی و سیاسی پیچیدگیوں اور سیکوریٹی چیلنجس کا سامنا ہے ۔ ضرورت ہے کہ سامان،خدمات سرمایہ اور لوگوں کا آزاد انہ بہاؤ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کو مابقی دنیا سے مضبوط ریل، سڑک اور فضائی رابطے استوار کرنے ہوں گے۔

India's SCO membership will help protect the region: PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں