پاکستان دہشت گرد سرگرمیوں کا مداح - اقوام متحدہ میں ہندوستان کی شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-15

پاکستان دہشت گرد سرگرمیوں کا مداح - اقوام متحدہ میں ہندوستان کی شکایت

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
ہندوستان نے اقوام متحدہ میں تنازعہ کشمیر اور حزب المجاہدین کمانڈر کی ہلاکت کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پڑوسی ملک، دہشت گردوں کی خصوصیتوں اور خوبیوں کی مدح سرائی کے علاوہ دیگر ممالک کے علاقوں پر لالچ بھری نگاہیں مرکوز رکھتا ہے ۔ قبل ازیں پاکستانی سفی رملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی 193رکنی سیکوریٹی کونسل میں حقوق انسانی پر ایک بحث کے دوران تنازعہ کشمیر اور برہان وانی کی ہلاکت کے حوالہ سے اشتعال انگیز بیانات دئیے تھے جس کے بعد ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبر الدین سخت الفاظ میں تنقید پر مجبور ہوئے۔ ملیحہ لودھی نے اپنی تقریر میں کل مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے علاوہ برہان وانی کی ماورائے عدالت ہلاکت کا الزام عائد کرتے ہوئے وانی کو کشمیر ی قائد ٹھہرایا تھا ۔ ملیحہ لودھی وقفہ وقفہ سے اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے وانی کی ہلاکت کو کشمیر میں ہندوستانی افواج کی جانب سے حقوق انسانی کی خلاف ورزی بدترین مثال قرار دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے انکار کے نتیجہ میں بے جا حراستوں کے ساتھ ساتھ قتل اور پھانسی کے علاوہ جارحانہ و وحشیانہ خلاف ورزیاں ظہور میں آتی ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ کشمیری قائد برہان وانی کی ماورائے عدالت ہلاکت رگوں میں خون منجمد کرنے والی بدترین مثال ہے جنہوں دیگر کئی بے قصور کشمیریوں کے ساتھ گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ سید اکبر الدین نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، دہشت گردوں کی خصوصیات کی مدح سرائی سے باز نہیں آتا اور اس حوالہ سے اپنے بد ترین ریکارڈ کے سبب ہی اقوام متحدہ کے ادارہ حقوق انسانی کی رکنیت سے محروم رہا ۔ کثیر جہت عالمی ادارہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اکبر الدین نے تنقیدی بیان میں کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان، اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم کا بے جا استعمال کررہا ہے۔ ملیحہ لودھی نے آج اس کی ایک درخشاں مثال پیش کی ۔ ایسی کوششیں ایک ایسے ملک کی جانب سے ہورہی ہیں جو ہمیشہ پڑوسی ممالک کے زمینی علاقوں پرللچائی نظریں رکھتا ہے۔ یہ وہی ملک ہے جس کی حکومتی پالیسیوں میں دہشت گردی کا استعمال شامل ہے ۔ علاوہ ازیں پاکستان ان دہشت گردوں کو پناہ بھی فراہم کرتا ہے جنہیں عالمی ادارہ باضابطہ دہشت گرد نامزد کرچکا ہے اور دہشت گردوں کی سر گرمیوں کو خوبیاں گردانتے ہوئے ان کی ستائش کرتا ہے اور اس پر طرہ یہ کہ اپنی ان حرکتوں کو حقوق انسانی کی تائید اور خود ارادیت قرار دیتا ہے ۔ عالمی برادری ایسے ناپاک عزائم سے باخبر ہے۔ اقوام متحدہ یا اس کے دیگر اداروں میں آج صبح کی جنون پرستانہ حرکت کی کوئی جگہ نہیں ۔ ہم مذاکرات اور باہمی تعاون کے حوالہ سے حقوق انسانی کے احترام، پاسداری اور اس کے تحفظ و فروغ کے پابند ہیں ۔ اقوام متحدہ نے کشمیر میں کشیدگی سے بھرے ماحول پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور عالمی ادارہ کے سکریرٹری جنرل بان کیمون نے فریقین سے تشدد کو مزید ہوا نہ ملنے کو یقینی بنانے کے لئے حتی المقدور ضبط و تحمل سے کام لینے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ تمام مسائل پر امن بات چیت کے ذریعہ حل کرلئے جائیں گے ۔ انہوں نے عالمی ایجنڈہ میں اقوام متحدہ کے ادارہ حقوق انسانی کی مرکزی حیثیت پر اپنے خیالات و نظریات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہاکہ غربت کا خاتمہ، مسلح جھڑپوں ، دہشت گردی اور خسارہ جمہوریت کے علاوہ بنیادی آزادی اور سب کے لئے حقوق انسانی کے تحفظ اور فروغ جیسے مسائل پوری دنیا کو درپیش ہیں ،اور ہم ان سے مقابلہ کے پابند ہیں ۔ بنیادی آزادی اور یکساں حقوق انسانی کے تحفظ کے لئے جمہوریت، صاف ستھری اور قانون کی حکمرانی ، انصاف اور سماجی سر رمیاں جاری رکھنے کی آزادی ضروری ہے ۔ جارحانہ بد گوئیوں شرمسار کرنے کی سر گرمیوں کی بھی ایک حد ہوتی ہے جب کہ اس کے نتیجہ میں منفی ماحول کو ہوا ملتی ہے اور ارکان ممالک (اقوام متحدہ) میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں ۔

Syed Akbaruddin delivers Pakistan a knockout blow in UN speech

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں