حج سے کسی کو روکا نہیں گیا - ایران نے خود پر پابندی لگائی - سعودی کابینہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-18

حج سے کسی کو روکا نہیں گیا - ایران نے خود پر پابندی لگائی - سعودی کابینہ

ریاض
ایجنسیاں
سعودی عرب کی کابینہ نے واضح کیا ہے کہ اس نے کسی مسلمان کو مقد س سر سر زمین میں حج اور عمرہ کے لئے آنے سے نہیں روکا ہے ۔ وہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے کہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلمان حج و عمرہ کے لئے حجاز مقدس آئیں ۔ سعودی کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا ہے ۔ کابینہ نے ایران کی جانب سے اپنے شہروں پر اس سال حج کے لئے جانے پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی مملکت تمام قوموں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج اور عمرہ کی خدمت کو ا پنے لئے ایک اعزاز سمجھتی ہے اور ان کے خیر مقدم کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ کابینہ نے سعودی حکام کے ایران کے امور حج کے ذمہ دار حکام سے ملاقات اور ان سے دنیا بھر سے آنے والے دوسرے عازمین حج کی طرح ایرانی عازمین حج سے متعلق انتظامات پر بات چیت کے حوالہ سے غور کیا ہے ۔ کیابینہ کو بتایا گیا کہ اس اجلاس کے دوران ایرانی وفد نے عازمین حج کے انتظامات سے متعلق سمجھوتے کے مندرجات پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا اور یہ کہ ایرانی حکام نے ایرانی شہریوں کو حج کے لئے آنے سے روکنے کا از خود فیصلہ کیا ہے اور وہ اس پر اللہ تعالیٰ اور پوری دنیا کے سامنے جواب دہ ہوں گے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کابینہ نے سعودی عرب کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ایرانی عازمین کی حجاز مقدس میں آمد کو روکنے اور اس میں رکاوٹیں حائل کرنے کا مقصد حج کے فریضے کو سیاسی بنانا اور اس صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھاکر سعودی مملکت کو نقصان پہنچانا ہے ۔

Saudi cabinet: No pilgrims barred, Iran blamed for Hajj ban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں