پی ٹی آئی
بی جے پی اور کانگریس پر زبردست تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج الزام عائد کیا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں شوہر۔ بیوی جیسے تعلقات رکھتی ہیں اور عوام کو بے وقوف بنارہی ہیں۔ کجریوال نے یہاں عام آدمی پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ دونوں جماعتوں کے شوہر ۔ بیوی جیسے تعلقات ہیں ۔ مسٹر اور مسز بی جے پی۔ کانگریس شوہر اور بیوی جیسے ہیں جو گھر کے اندر لڑتے ہیں اور ایک دوسرے کے رازوں سے واقف ہیں ۔ کجریوال نے کل گوا اسمبلی انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی کی مہم کا آغاز کیا ۔ اس ریاست میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات مقرر ہیں ۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی، کانگریس کے رازوں اور کانگریس، بی جے پی کے رازوں سے واقف ہے۔ کسی نے مجھے بتایا کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر کے پاس گوا کے کانگریس قائدین کی کئی فائلیں ہیں ، لیکن وہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتے ۔ وہ ان فائلوں کے ساتھ کانگریس قائدین کو دھمکاتے رہتے ہیں ۔ دونوں جماعتوں کے اچھے تعلقات ہیں اور وہ عوم کو محض بے وقوف بنارہے ہیں ۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں نے عوام کو لوٹا ہے ۔ دونوں جماعتیں متحدہ مافیا ہیں اور مافیا راج چلاتی ہیں۔ کجریوال نے بی جے پی اور کانگریس پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ملک میں بار باری پانچ سال حکومت کرنے کی ایک غیر تحریری مفاہمت کرلی ہے ۔ انہوں نے والینٹیرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی میں ان لوگوں کی کوئی جگہ نہیں جنہوں نے صرف ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اگر کسی نے اس نیت سے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے تو انہیں پارٹی چھوڑ دینا چاہئے ۔ کیونکہ یہاں ان کی حالت اور بھی زیادہ خراب ہوگی۔ صرف عہدہ یا ٹکٹ کے لئے پارٹی میں شامل نہ ہوں ۔ اگر آپ ٹکٹ کے لئے آنا چاہتے ہیں تو نہ آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنا ذمہ داری سنبھانے کی مانند ہے ۔ ہر ایک کو پارٹی میں مختلف ذمہ داری نبھانی پڑتی ہے ۔ ٹکٹ بھی ایک ذمہ داری ہے ۔ ریاستی انتخابی منصوبوں کے بارے میں کجریوال نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی کو کامیابی ملتی ہے تو گوا کے کسی شخص کو چیف منسٹر بنایاجائے گا۔ انہوں نے گوا کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی پرانی سیاسی وفاداریاں ترک کردیں اور اس مرتبہ ریاست کی خاطر عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔
Congress and BJP both political parties are fooling the people - Kejriwal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں