امریکہ نے ہندوستان سے روابط میں مسائل کا امکان مسترد کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-11

امریکہ نے ہندوستان سے روابط میں مسائل کا امکان مسترد کر دیا

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کے ہندوستان سے اچھے اور مضبوط روابط ہیں ، یہ بات اعلی امریکی عہدیدار نے کہی اور اس خام خیالی کو مسترد کردیا کہ پاکستان کو F-16 جنگی طیاروں کی فروخگتی کے فیصلہ اور ہندوستان کی جانب سے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کوویزے دینے سے انکار پر دونوں ممالک کے روابط میں خلل پڑے گا۔ میرے خیال میں ایسے مسائل ہیں اور رہیں گے اور ہم ہندوستان کے ساتھ روابط بہتر اور مضبوطرکھنے کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے اوربڑی حد تک مودی حکومت کے ساتھ یہ سلسلہ خصوصی طور پر جاری رہے گا ۔ اسسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے یہ بات کہی۔ نہیں میں حقیقتاً اس سے اتفاق نہیں کرتا ، یہ بات انہوں نے کل یہاں ایک نیوز کانفرنس میں اس وقت کہی جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ یہ یقین کرتے ہیں کہ پاکستان کو F-16 جنگی طیاروں کی فروخت کے فیصلہ اور ویزا مسئلہ کی روشنی میں امریکہ کے ہندوستان کے ساتھ روابط ٹھیک نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ ایسے اسے کئی مشترک مسائل اور مشترکہ چیالنجس اور مشترکہ خطرات ہیں اور کھلے طور پر ہم اور ہندوستانی عوام کو ان کا سامنا ہے لیکن انہیں میں یہ سمجھتا کہ یہ ہماری راہمیں حائل ہوں گے ۔میرے خیال میں مودی حکومت کے ساتھ ہمارے اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں اور اس کو برقراررکھنے ہم کام کرتے رہیں گے تاکہ اس میں مزیدگہرائی ہے ، کربی نے یہ بات کہی۔ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے ڈپٹی سکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن اور دیگر سرکار ی عہدیداروں سے جاریہ ہفتہ ملاقاتکی جسمیں انہوں نے باہمی روابط، علاقائی مسائل جیسے معیشت، سیاسی سیکوریٹی امور پر وسیع تر خیالات کاتبادلہ کیا۔ ہماری بات چیت کامیاب رہی جس میں دونوں ملکوں کو در پیش مشترکہ مسائل پر غوروخوض ہوا تاکہ تعلقاتمیں مزید گہرائی پیدا ہوسکے ۔ جہاں تک کمیشن اور ویزے کا معاملہ ہے ہم نے ہماری تشویش سے واقف کروادیا ہے جو مختلف سطح پر پائی جاتی ہیں۔ اس میں کچھ رکاوٹ ہے لیکن ہماری اس ناکامی پر ہمیں کوئی شرمندگی نہیں۔ ہندوستان نے پاکستان کو دئیے جانے والے700ملین ڈالر مالیتی جنگی طیاروں کی مخالفت کی ہے اور اس کا یہ کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا قلع قمع کرناہے جس سے وہ اتفاق نہیں کرتا ۔ بین الاقوامی مذاہب کی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کے ارکان کو ویزے نہ دینے کے فیصلہ کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے ہندوستان نے گزشتہ ہفتہ کہاتھا کہ گروپ کا کوئی فیصلہ کرنے کا قانونی موقف نہیں ہے ۔ ہندوستان2009سے انہیں ویزے نہیں دے رہا ہے ۔

US has ruled out problems in ties with India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں