داعش کے 22 ہزار ارکان کی شناخت - 50 سے زائد ملکوں سے تعلق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-11

داعش کے 22 ہزار ارکان کی شناخت - 50 سے زائد ملکوں سے تعلق

لندن
پی ٹی آئی
میڈیاکی اطلاعات میں آج کہاگیا ہے کہ بڑے پیمانہ پر کئی دستاویزات کا انکشاف ہوا ہے جن کے مطابق دنیا بھرمیں داعش مین بھرتی ہونے والے بائیس ہزار افراد کی شناخت کی گئی ہے ۔ ان دستاویزات میں ایسے سوالنامے بھی شامل ہیں جوبھرتی کے خواہشمندوں سے پوچھے جاتے ہیں۔داعش میں شامل ہونے والے افراد سے ان کی قومیت اور جہاد کے سابقہ تجرہ کے بارے میں تفصیلات پوچھی جاتی ہیں ۔ جرمن انٹلی جنس نے ان فائلوں کا پتہ لگایا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ دستاویزات عراق اور شام میں داعش کے ایک سابق رکن سے حاصل ہوئی ہیں ۔ داعش کے سوالنامے میں تئیس سوالات پوچھے گئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ دنیا بھر کی سیکوریٹی سرویس ان فائلوں کا جائزہ لے رہی ہیں جن میں بائیس ہزار جنگجوؤں کے نام ، پتے اور خاندان کے فون نمبرس درج ہیں ۔ ان بائیس ہزار جنگجوؤں میں سے تقریبا سولہ برطانوی شامل ہیں ۔ جرمنی کی وفاقی پولیس نے کہا کہ اس کا یہ ماننا ہے کہ داعش کی یہ دستاویزات کی جانچ کی جارہی ہے اور یہ اصلی ہوسکتی ہیں ۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ترجمان نے صھافیوں کو بتایا کہ اب اہم بات یہ ہے کہ عہدیدار اسبات کا جائزہ لے سکتے ہیں کہ کس طرح ان معلومات کا استعمال داعش کے خلاف لڑائی میں کیاجاسکتا ہے ۔ اسکائی نیوز نے ان دستاویزات کی نقول پیش کیں ۔ برطانیہ کے محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ وہ ان انکشافات سے واقف ہیں لیکن وہ سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر مزید معلومات فراہم نہیں کرسکتے ۔ یہ دستاویزات ایک شخص سے ھاصل کی گئیں جو اپنا نام ابو حمیدبتاتا ہے ۔ وہ فری سیرین آرمی کا ایک سابق رکن ہے جو داعش میں شامل ہوگیا تھا ۔ اس نے یہ دستاویزات چرائے اور انہیں ترکی میں ایک صحافی کے حوالے کیا۔ اس نے بتایا کہ اس نے اس لئے گروپ چھوڑدیا کیوں کہ تنظیم میں اسلامی قاعدوں کو پامال کیاجارہا ہے۔ ابو حمید نے ادعا کیا کہ تنظیم نے شام کے شہر رقہ میں اپنے ہیڈ کوارٹر کو چھوڑ دیا ہے اور ریگستان کی طرف رخ کررہی ہے ۔ داعش کے سیاہ پرچم کی مہر والی ایک ہزار دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ داعش نے پچاس سے زائد ملکوں سے دہشت گردوں کو بھرتی کیا۔ ان میں سولہ برطانوی شہریوں، چار امیرکیوں ، کناڈا کے چھ شہریوں اور فرانس اورجرمنی سے بھرتی ہونے والوں کے نامل شامل ہیں ۔ برطانیہ کے محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ شام کی لڑائی میں حصہ لینے والوں یا داعش کے علاقوں کا سفرکرنے والوں کے بارے میں تحقیقات کی جاتی ہیں اور وطن واپسی پران کے خلاف کارورائی کی جاتی ہے ۔ اس سلسلہ میں کسی بھی ثبوت پر غور کیاجائے گا۔ ان دستاویزات کے افشا کو داعش کے لئے ایک زبردست دھکا سمجھا جارہا ہے ۔ کیوں کہ ان سے شام اور عراقکی جنگ کے بارے میں تھوس انٹلی جنس معلومات ملی ہٰں ۔ دستاویزات کے مطابق بھرتی ہونے کے خواہشمند سے سوالنامے میں تئیس سوال کئے جاتے ہیں جن میں ان کا نام، تاریخ پیدائش، مقام پیدائش، آبائی مقام،بلڈ گروپ ، جہاد کے سابقہ تجربے کے علاوہ اس بارے میں پوچھاجاتا ہے کہ کیا وہ خود کش بم بردار بننے کے لئے تیار ہے ۔

Leaked documents reveal identities of 22,000 ISIS recruits

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں