منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ جنہوں نے مسلمانوں کے ساتھ ایس ٹی برادری کو تعلیم اور روزگار میں 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کا کئی بار وعدہ کیا ہے اور اس وعدے کو پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل کیا گیا ہے ، نے آج کہا کہ ان کی حکومت12فیصد مسلم تحفظات کے مسئلہ پر مناسب و موزوں وقف پر فیصلہ کرے گی اور کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ کی اساس پر کوئی فیصلہ کرے گی۔ چیف منسٹر نے ایوان میں آج چودہ ارکان کے سوال کے جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ مختلف جماعتوں کے ارکان نے سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومت سے اس مسئلہ پر جواب طلب کیا تھا۔جن میں ایس وینکٹ ویریا، آرکرشنیا ، ای دیاکر راؤ، ایس راجیا ، ایس اے سمپت کمار ، ڈاکٹر جے گیتا، بھٹی وکرمامارکرملو، سی وامشی چندر ریڈی ، این بھاسکر راؤ، ٹی رام موہن ریڈی کومٹ ریڈی وینک ریڈی ، اجئے کمار اوردیگر شامل ہیں۔ ان چودہ ارکان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ حکومت نے ایس ٹی اور مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن آف انکوائری تشکیل دی ہے ۔ کمیشن آف انکوائری کو مسلمانوں اور ایس ٹیا فرادکی تعلیمی ، معاشی اور سماجی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے اور تحفظات کی فراہمی سے متعلق سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مسلمانوں کو تحفظات کی فراہمی کا جائزہ لینے والی کمیشن آف انکوائری کی میعاد31مارچ کو ختم ہوگی اور حکومت کو اس کی سفارشات پر مبنی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ رپورٹ کی اساس پر حکومت مناسب وقت پر اس ضمن میں فیصلہ کرے گی۔
TRS President KCR promises 12% reservation to muslim
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں