یو این آئی
دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے بینکوں کے ہزاروں کروڑ روپے کی قرض کے معاملہ میں کنگ فشر کے مالک وجئے مالیا کو ملک چھوڑنے کی اجازت پر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے ۔ کجریوال نے آج تویٹ کرکے کہا کہ کیونکہ مرکزی تفتیشی بیورو( سی بی آئی) براہ راست وزیر اعظم کو پورٹ کرتی ہے ۔ وزیر اعظم کو یہ جواب دینا چاہئے کہ مالیا کو ملک سے جانے کی اجازت کیوں دی گئی ۔ سی بی آئی اعلیٰ سطح سے منظوری ملے بغیر اجازت نہیں دے سکتی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا سمیت17بینکوں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے مالیا کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہ دینے کی اپیل کی تھی ۔ اٹارنی جرنل مکل روہتگی نے عدالت کو بتایا تھا کہ مالیا دو مارچ کو ہی ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ بجٹ میں سونے کی زیورات سے منسلک کاروبار پر ایک فیصد کا ایکسائز ڈیوٹی لگائے جانے پر چیف منسٹر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت ن جویلر س کی پیٹھ میں خنجر مارا ہے ، مودی حکومت بھی وہی کررہی ہے جو یوپی اے کرتی رہی ہے ۔ واضح رہے کہ جویلرس اکسائز ڈیوٹی لگائے جانے کی مخالفت میں دو مارچ سے ہڑتال پر ہیں ۔
PM Modi owes an answer why Vijay Mallya allowed to leave India: Kejriwal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں