پی ٹی آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے برطانیہ کے سرمایہ کاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے نئے صدر مام امراوتی کو دنیا کے ٹاپ دس شہروں کی طرح بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ گزشتہ شب یہا ں تقریبا تین سو سرمایہ کاروں کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے بہتر ملک ہے اور آندھرا پردیش، اس ملک کا ایک اہم مقام ہے جہاں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ۔ نامساعد حالات کے باوجود ہم نے مواقع سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نائیدو نے اپنی تقریر میں حیدرآباد ،سکندرآباد ، اور سائبر آباد سٹی کے فروغ میں اپنی جانب سے کئے گے اقدامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب امراوتی کو دنیا کے دس بہترین شہروں کی طرح بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ ہم امراوتی کو ایسا شہر بنانا چاہتے ہیں کہ لندن کے عوام کے لئے دوسرا گھر ثابت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس تا پندرہ برسوں کے دوران آندھرا پردیش ، ہندوستان کی نمبر ون ریاست بن جائے گی اور یہ کام ہم حکومت برطانیہ اور ہندوجا کی مدد سے پورا کرسکتے ہیں ۔ شرکائے اجلاس کو نائیڈو نے بتایا کہ بشمول شریک چیرمین ہند وجاگروپ جی پی ہندو جانے ریاست میں توانائی کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے ۔ نائیڈو نے جو یہاں تین روز ہ، دورے پر یہاں آئے ہوئے ہیں ۔ سرمایہ داروں سے وعدہ کیا کہ وہ اندورن چودہ یوم بذریعہ آن لائن، تمام امور کی منظوری دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریاست آندھراپردیش کو نالج اور ایجوکیشن ہب بنانا چاہتے ہیں ۔ ان کے اس دورہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت برطانیہ کی ایجنسی یو کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ نے کہا کہ برطانیہ کی کمپنیاں، اس پراجکٹ کے تخمینہ کا85فیصد قرض، اے پی کو فراہم کریں گے ۔ نائیدو نے مزید کہا کہ امراوتی کے دیگر شعبوں میں ہیلت سیکٹر بھی اہمیت کا حامل ہے جس پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے ۔ یو این آئی کے بموجب چیف منسٹر اے پی این چندرا بابو نائیڈو نے اپنے دورے انگلینڈ کے دوران سی ای او لندن اسٹاک ایکسچینج نکھل را تھی سے ملاقات کی جنہوں نے (راتھی) امراوتی کی تعمیر میں فنڈس فراہم کرنے کے لئے آگے آئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں آج بتایا گیا ہے کہ راتھی ے چیف منسٹر اے پی سے کہا کہ لندن اسٹاک ایکسچینج میں تقریبا500سے زائد کمپنیوں کا تقریبا2ٹریلین ڈالر کا سرمایہ مشغول ہے ۔ این چندرا بابو نائیڈو نے فینانشیل ڈسٹرکٹ میں کمپنیوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا ۔ کناری واف کے نمائندوں سے نائیڈو نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں، امراوتی کی تعمیر میں حصہ دار بننے کی دعوت دی ۔ کناری واف کو برطانیہ کا بڑا بزنس ضلع کہاجاتا ہے ۔ اس سے قبل نائیڈو نے لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر میں موجود گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
Chandrababu Naidu woos British investment for Amaravati
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں