بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں اصلاحات ضروری - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-13

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں اصلاحات ضروری - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
یو این آئی، پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ70سال قبل قائم کئے گئے بریٹن ووڈس انسٹی ٹیوٹ موجودہ وقت کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مکمل طور پر قابل نہیں ہے ۔ مودی نے یہاں منعقدہ ، اڈوانسنگ ایشیاء کانفرنس2016 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کوٹہ میں توسیع کامطلب کچھ خاص ممالک کی طاقتوں کو بڑھانا نہیں بلکہ یہ مساوات کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے کہ آئی ایم ایف نے کوٹہ میں تبدیلی متعلقہ حتمی فیصلہ2017ئتک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ عالمی معیشت میں تبدیلی اور ابھرتی معیشتوں کی شرکت کی عکاسی کرتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے کثیر جہتی کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال1944ء میں جب بریٹن ووڈسکانفرنس میں آئی ایم ایف کی تشکیل ہوئی تھی اس وقت بھی ہندوستان کی جانب سے آر کے شانمکھم شیٹی نے حصہ لیا تھا جو بعد میں آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر فینانس بنے۔ اس کے علاوہ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک اور نیوڈیولپمنٹ بینک کا بھی ہندوستان بانی رکن ہے ۔ انہوںنے یقین ظاہر کیا کہ یہ بینک ایشیاء کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ مودی نے کہا کہ21ویں صدی ایشیاء کی ہے۔ ہر پانچ میں سے تین لوگ ایشیا ء میں رہتے ہیں ۔ عالمی پیداوار اور کاروبار میں اس کی حصہ داری ایک تہائی کے قریب ہے اور عالمی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اس کا تعاون40فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم، ایشیاء کی ترقی سست ہوئی ہے ، اس کے باوجود یہ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں تین گنا رفتار سے بڑھ رہا ہے ۔اس لئے یہ عالمی اقتصادی بہتری کے لئے امید کی کرن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع مستقبل پر مبنی سرمایہ کاری ، ہے اور بچت کرنا ایشیائی خاندانون کے مزاج میں ہے۔ کئی ایشیائی ممالک نے سرمایہ مارکٹ کے مقابلہ میں مالی اداروں اور بینکوں میں زیادہ اعتماد کھایا ہے ۔ اس طرح مالیاتی شعبہ کے لئے یہ ایک متبادل ماڈل پیش کرتا ہے ۔ بہترین خاندانی اقدار پر مبنی سوشل سیکوریٹی ایشیاء کی ترقی کا ایک دیگر پہلو ہے ۔ ایشیائی باشندے اپنی اولاد کے لئے کچھ چھوڑ کر جانے میں یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہمارے تعلقات70سال سے بھی پرانے ہیں۔ مودی نے کہا کہ21ویں صدی ایشیاء کی تھی اور رہے گی اور ایشیاء میں ہندوستان کا خاص مقام ہے ۔ انہوں نے کہا ہندوستان نے ایشیاء کی ترقی میں کئی طرح سے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ تین دنوں تک چلنے والی اس کانفرنس میں ایشیاء کو در پیش اہم سماجی اور اقتصادی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کے ساتھ ہی اس بات پر بھی غور کیاجائے گا کہ کس طرح سے معاشی پالیسیاں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی کو آگے بڑھاسکتی ہیں۔

Reform-to-transform: Modi vows to pursue the process

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں