حکومت سازی پر محبوبہ مفتی کا تذبذب - عمر عبداللہ کا رد عمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-22

حکومت سازی پر محبوبہ مفتی کا تذبذب - عمر عبداللہ کا رد عمل

سری نگر
یو این آئی
ریاست جموں و کشمیر میں حکومت سازی میں تاخیر پر کشمیری پیپلز ڈیمو کریٹ پارٹی کا مضحکہ اڑاتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کار گزار صدر و سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر محبوبہ مفتی ہنوز مذبزب رہتی ہیں تو صرف خدا ہی ریاست جموں و کشمیر کی مدد کرسکتا ہے ۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹ پیام میں کہا کہ اگر محبوبہ مفتی چیف منسٹر بننے میں ہنوز پس و پیش کررہی ہیں خدایا جموں و کشمیر کی مدد فرما۔ انہوں نے لکھا کہ محبوبہ مفتی ڈھائی سال سے اپنی پارٹی کی صدر ہیں اور فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں ۔ ان کے ٹوئٹ پیام پر ملا جلاد رد عمل ظاہر ہوا ۔ چند ٹوئٹس میں عمر عبداللہ سے پوچھا گیا کہ ریاست میں حکومت سازی کے لئے وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوتے ۔ ایک اور ٹوئٹ پیام میں کہا گیا کہ جب تک محبوبہ مفتی ریاست کے عوام کی خدمت کراتی رہیں گی ہم سب ان کی تائید کریں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں