کالا دھن رکھنے والو ں کو بخشا نہیں جائے گا - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-09

کالا دھن رکھنے والو ں کو بخشا نہیں جائے گا - ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آمدنی کے انکشاف کی اسکیم پر راہول گاندھی کے فیر اینڈ لولی ریمارک پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کانگریس کو1997ء میں اسی طرح کی اسکیم لانے کے اپنے ریکارڈ کو یاد دلایا اس اسکیم میں کالا دھن کے انکشاف پر کوئی جرمانے کی گنجائش نہیں رکھی گئی تھی۔ صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر پر راجیہ سبھا میں مباحث میں مداخلت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکوتم کوکالا دھن رکھنے والے ملزمین کے ناموں کو جاری کرنے میں کوئی پس و پیش نہیں ہے لیکن یہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگا اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہوں گے ۔ حکومت کی جانب سے پیش کردہ آمدنی انکشاف اسکیم کی مدافعت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ21ماہ میں ہم نے اپنا ارادہ ظاہر کیا ہے اور ہم کالا دھن رکھنے والے کسی شخص کو نہیں بخشیں گے اور نئے قوانین کے تحت انہیں سزا دی جائے گی ۔ کالا دھن پر اپوزیشن کی تنقیدوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی اسکیم میں لوگوں کو اپنی غیر ٹیکس کی آمدنی کا اعلان کرنے کا موقع دیا گیا ہے اور یہ معافی اسکیم نہیں ہے ۔ کالا دھن رکھنے والوں کے ناموں کا انکشاف کرنے پر ارون جیٹلی نے کہا کہ ہم کالا دھن رکھنے والوں کے ناموں کا اعلان نہیں کرسکتے ۔ تفصیلات کے انکشافات کے لئے وقت درکار ہوگا ۔ لیکن کالا دھن کا انکشاف نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ناموں کا انکشاف کرنے کا آپ کا مشورہ ایک اچھا مشورہ ضرورہے لیکن اس سے حکومت ہند مشکل میں پھنس جائے گی ۔ تعاون کے تمام معاہدات میں یہ شرط رکھی جاتی ہے کہ ایک شر ط پر معلومات فراہم کی جارہی ہے اور وہ یہ شرط یہ ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کے خلاف درج رجسٹر مقدمہ ہی کی صورت میں نام کا انکشاف کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ تمام اسکیمات سے ملک کو فائدہ ہوگا اور اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ عالمی معاشی انحطاط کے اثرات کے مقابلے کے لئے حکومت سے تعاون کرے ۔ یہ ایسی مدت ہے جب ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ عالمی معیشت انحطاط پذیر ہورہی ہے ۔ نئے قواعد وضع ہورہے ہیں اور غیر یقینی کی صورتحال ہے ہمیں ہماری معیشت کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

Arun Jaitley responds to Rahul's 'Fair and Lovely' jibe, says track Congress record

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں