شہباز تاثیر کی بازیابی - غلط اطلاعات دینے کی تحقیقات کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-11

شہباز تاثیر کی بازیابی - غلط اطلاعات دینے کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے سابق مقتول گورنر سلمان تاثیر کے مغویہ بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی کے بارے میں سرکاری حکام کی جانب سے غلط اطلاعاتدینے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے منگل کو سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے شبہاز تاثیر کی بازیابی کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شبہاز تاثیر کی بازیابی کے معاملہ کی تصدیق آئی جی بلوچستان سے بھی کی۔ بلوچستان کے علاقہ کچلاک میں مشترکہ آپریشن کے دوران شہباز تاثیرکو بازیاب کروایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے کی رہائی کے معاملہ پر غلط معلومات فراہم کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کمیٹی دو دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور اس میں ایڈیشنل سکریٹری داخلہ اور ڈائرکٹر جنرل نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے شہباز تاثیر اور ان کے ارکان خاندان کو فی الوقت اپنی سر گرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی جی بلوچستان نے شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق آپریشن کی خبر کیوں دی،شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق اصل واقعاتاس کے برعکس تھے ، ہمیں قوم سے سچ بولنے کی عادت ڈالنی چاہئے ۔ گزشتہ کئی روز سے کوٗئٹہ سے موسول ہونے والی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہباز تاثیر کچلاک کے ایک ریسٹورنٹ میں منگل کو آئے کھانا کھای اور کے بعد انہوں نے لاہور میں فون کرنے کے لئے پوچھا۔ مگر حکام نے اس حوالہ سے مقامی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تصدیق نہیں کی ۔ اے ایف پی کے مطابق جنوب مغربی بلو چستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے سر براہ اعتزاز گوریا نے بتایا ہے کہ انٹلی جنس فورسس اورپولیس اہلکار کوئٹہ کے شمال میں پچیس کلو میٹر دورواقع کچلاک نامی علاقہ میں ایک کمپاؤنڈ میں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لیا اور دھاوا کیا، ہمیں وہاں کوئی نہیں ملا، وہاں صرف ایک ہی شخص تھا اور اس نے ہمیں بتایا کہ میرا نام شہباز ہے اور میرے باپ کا نام سلمان تاثیر ہے۔ اس کے علاوہ فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کی جانب سے شہباز تاثیر کی تصاویربھی جاری کی گئیں جب کہ اس سے قبل بلو چستان ایف سی کی جانب سے شہباز تاثیر کی بحفاظت بازیابی کا اعلان کیا گیا ۔ شہباز تاثیر کو26اگست2011کو لاہور میں ا پنے گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا۔

Interior Minister orders to investigate IG Balochistan’s claims about Shahbaz Taseer’s recovery

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں