فوج کشمیری عورتوں کی عصمت ریزی کرتی ہے - یوم خواتین پر کنہیا کمارکا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-10

فوج کشمیری عورتوں کی عصمت ریزی کرتی ہے - یوم خواتین پر کنہیا کمارکا خطاب

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جے این یو طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار نے یوم خواتین پر طلبا کے ایک گروپ سے اپنے خطاب کے دوران کئے گئے ریمارکس کی وجہ سے ایک اور تنازعہ میں پھنس گئے ہیں ۔ بی جے پی کی یوتھ ونگ نے ان کے خلاف ایک شکایت درج کراتے ہوئے ان پر قوم دشمن بیانات کے ذریعہ ضمانت کی شرطوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ کنہیا نے کل رات دیر گئے یوم خواتین کے موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں روکنے کی کتنی بھی کوشش کرلیں ہم انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بولیں گے ، ہم افسپا کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں گے ۔ ہم ہمارے سپاہیوں کا کافی احترام کرتے ہیں لیکن ہم اس حقیقت کے بارے میں بھی بولیں گے کہ سیکوریٹی فورسس کشمیری عورتوں کی عصمت ریزی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رونڈا کی جنگ کے دوران ایک ہزار عورتوں کی عصمت ریزی کی گئی ، افریقہ میں نسلی تصادم کے دوران جب فوج دوسرے گروپوں پر حملہ کرتی تھی، تو پہلے ان کی عورتوں کی عصمت لوٹی جاتی تھی ۔ آپ گجرات کی مثال لیں جہاں عورتوں کو صرف ہلاک نہیں کیا گیا بلکہ پہلے ان کی عزت لوٹی گئی ۔ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ نے کنہیا کمار اور جے این یو کی پروفیسر نوید یتامینن کے خلاف وسنت وہار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور کہا کہ انہوں نے9فروری کے پروگرام کے بعد بھی قوم دشمن بیانات دئیے ۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ ہمیں شکایت موصول ہوئی ہے ۔ اس معاملہ کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔ اب تک کوئی ایف آئی آر رج نہیں کی گئی ہے ۔ بی جے وائی ایم کے ایک بیان میں کہا گیا کہ عدالت میں ایک حلفنامہ داخل کرنے کے باوجود کنہیا نے طلبا کے ایک گرو پ سے خطاب کیا اور ہندوستانی فوج کے خلاف زہریلے الفاظ ادا کئے اور اسے کشمیری خواتین کی عصمت ریزی کرنے والی بتایا۔ جے این یو کی پروفیسر نوید یتا مینن نے بھی عام جلسوں میں ہندوستان کی مسلح فوج کے خلاف نفرت پھیلائی۔ انہوں نے ایسے بیانات دئیے کہ یہ دنیا بھر میں ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ہندوستان کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے ۔ نوید یتامینن نے جو جے این یو کے اسکول آ ف انٹر نیشنل اسٹیڈیز کے مرکز برائے مسابقتی سیاست میں تعلیم دیتی ہیں ، ربط پیدا کئے جانے پر کہا کہ میں نہیں مانتی کہ میں نے جو کچھ کہا وہ قوم دشمن تھا۔ کنہیا کی پارٹی آل انڈیا طلبا فیڈریشن اے آئی ایس ایف نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں خواتین پر مظالم کے تناظر میں ریمارکس کئے ۔ ان کا فوج یا کسی دوسری فورس پر تنقید کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بھی یہ بات واضح کی ہے ۔ اے بی وی پی نے9فروری کے پروگرام پر بھی اعتراض کیا تھا ۔ اے بی وی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ جج نے اپنے حکم میں کنہیا سے کہا تھا کہ وہ سرحدوں پر جانیں قربان کرنے والے تعاون کو فراموش نہ کریں ۔ ان کا بیان ہندوستانی فوج پر حملہ ہے ۔

In Kashmir, women are raped by security personnel: Kanhaiya Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں