حکومت ای پی ایف پر ٹیکس کی تجویز سے دستبردار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-09

حکومت ای پی ایف پر ٹیکس کی تجویز سے دستبردار

نئی دہلی
پی ٹی آئی ، یو این آئی
تمام گوشوں سے سخت تنقیدوں کا سامنا کرنے کے بعد وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج ایمپلائزپراویڈنٹ فنڈ( ای پی ایف) نکالنے پر ٹیکس کی متنازعہ تجویز کو مکمل طور پر واپس لے لیا۔ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں ایک بیان میں اس کو واپس لینے کی اطلاع دی ۔ ای پی ایف کے نکالنے اور ریٹائرمنٹ سے متعلق فنڈ کی رقم نکالنے پر فی الحال کوئی ٹیکس نہیں لگتا ہے ، لیکن جیٹلی نے2016-17کے عام بجٹ میں اس فنڈ سے40فیصد سے زیادہ کی رقم نکالنے پر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی تھی ۔ اس ضابطہ کی نہ صرف تنخواہ یاب ملازمین نے،بلکہ مختلف تنظیموں نے بھی مخالفت کی تھی، جس کے بعد حکومت پر اسے واپس لینے کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔ جیٹلی نے کہا کہ ایسے فنڈ سے چالیس فیصد سے زیادہ رقم نکالنے پر ٹیکس کی تجویز لوگوں کو پی ایف کی مکمل رقم نکالنے سے باز رکھنے اور بہتر پنشن یافتہ سوسائٹی کی تعمیر کے ارادے سے کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹیکس عائد کرنے میں حکومت کا مقصد آمدنی بڑھانا نہیں ، بلکہ پنشن منصوبہ کو فروغ دینا تھا ۔ حکومت چاہتی تھی کہ اس ٹیکس ضابطہ کے سبب لوگ اپنی مکمل رقم نکالے سے بچیں گے یا پنشن اسکیم میں ملازمین اپنی پی ایف کی رقم کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے ۔ لیکن ارکان پارلیمنٹ سمیت سوسائٹی کے مختلف طبقوں کے نمائندوں سے موصولہ یادداشتوں اور تجاویز کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس تجویز از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ انہیں موصول ہونے والی آراء میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ متعلقہ بجٹ تجویز کی وجہ سے لوگوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی پنشن منصوبوں میں اپنی رقم کی سرمایہ کاری کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان یادداشتوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملازمین کو اپنی خواہش کے مطابق سرمایہ کاری کرنے کی آزادی ملنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا رائے عامہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت اس تجویز پر نظر ثانی کررہی ہے ، اس لئے اپنی بجٹ تقریر کے پیرا138اور139میں پیش کی جانے والی تجایو زکو میں واپس لیتا ہوں نیشنل پنشن اسکیم( این پی ایس) کے صارفین کو رقم نکالنے کے وقت چالیس فیصد ٹیکس چھوٹ کی تجویز جاری رہے گی ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ انہوں نے ایک اور تبدیلی کی تھی جس کے تحت پنشن اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والے شخص کی موت کے بعد جمع رقم اس کے جانشین کو دئیے جانے پر ٹیکس نہیں لیاجائے گا۔ وزیر فینانس نے کہا کہ انہیں موصول ہونے والی آراء میں اس بات کا زکر کیا گیا ہے کہ متعلقہ بجٹ تجویز کی وجہ سے لوگوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی پنشن منصوبوں میں اپنی رقوم کی سرمایہ کاری کرنے پر مجبور ہونا پڑ ے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان یادداشتوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملازمین کو اپنی خواہش کے مطابق سرمایہ کاری کرنے کی آزادی ملنی چاہئے جسے ملحوظ رکھا گیا ہے ۔

Backlash forces Jaitley to withdraw EPF tax

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں