ممتا بنرجی بدعنوان قائدین کو پارٹی سے خارج کر دکھائیں - صدر بی جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-30

ممتا بنرجی بدعنوان قائدین کو پارٹی سے خارج کر دکھائیں - صدر بی جے پی

کولکتہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال پر شدید تنقید کرتے ہوئے صدر بی جے پی امیت شاہ نے ممتا بنرجی سے کہا کہ وہ رشوت حاصل کرنے والے ترنمول کانگریس کے قائدین کو پارٹی سے برطرف کرنے کی ہمت دکھائیں ۔ کولکتہ پریس کلب میں میڈیا ارکان سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ مغربی بنگال کے ایک نیوز چینل نے ٹی ایم سی کے چند قائدین کا اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے انہیں رشوت حاصل کرتے ہوئے دکھایا ہے ، میڈیا ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امیت شاہ نے شاردا اسکام میں تی ایم سی اور بی جے پی میں کسی ساز باز سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکام کی سی بی آئی تحقیقات جاری ہیں، اس تحقیقات میں رکاوٹ اس لئے پیدا ہورہی ہے کہ حکومت مغربی بنگال نے ایس آئی ٹی قائم کرتے ہوئے سارے معاملہ کو الجھادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے پہلے عہد کیا تھا کہ وہ بد عنوانیوں سے جنگ کریں گی ۔ اس لئے ممتا بنرجی کو اخلاقی بنیادوں پر ان رشوت خور قائدین کو پارٹی سے برطرف کردینا چاہئے جنہیں رشوت حاصل کرتے ہوئے کیمرہ میں قید کرلیا گیا تھا ۔ شاہ نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی کو اپنی پارٹی کے قائدین کے بے گناہ ہونے کا اعتماد ہے کہ تو وہ کیوں ناردا اسٹنگ آپریشن کی تحقیقات کے لئے سی بی آئی کیوں نہیں کہہ رہی ہیں۔ انہوں نے ناردا معاملہ میں کسی ساز باز کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چند افراد میڈیا میں سوال کررہے ہیں کہ بی جے پی کر کیا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں بی جے پی کیا کرسکتی ہے ۔ اسٹنگ آپریشن میں رشوت حاصل کرتے ہوئے قائدین ٹی ایم سی کے ہیں۔ ممتا دی انہیں اخلاقی بنیادوں پر پارٹی سے باہر کردیں ۔ انہوں نے کہا ہ لوک سبھا میں ہمیں اکثریت حاصل ہے اس لئے ہم نے اسے معاملہ کو مراعات کمیٹی سے رجوع کیا ہے لیکن راجیہ سبھا میں ہمیں اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ شاہ نے دریافت کیا کہ کیوں یہ لوگ راجیہ سبھا میں اس معاملہ کو مراعات کمیٹی سے رجوع نہیں کرتے ۔ کانگریس اور کمیونسٹوں کو راجہ سبھا میں اکثریت حاصل ہے ۔ کیوں یہ دونوں پارٹیاں اس معاملہ کو مراعات کمیٹی سے رجوع کرنے سے کترا رہے ہیں ۔ اس سوال پر کہ بی جے پی حکومت حقیقات کے لئے ناردا اسٹنگ آپریشن کے سی ڈیز کو حاصل نہیں کرتی۔ اس پر امیت شاہ نے کہا کہ ملک میں وفاقی ڈھانچہ موجود ہے ۔ امیت شاہ سے جب اتر کھنڈ میں اسٹنگ آپریشن کے معاملہ پر کی گئی کارروائی سے متعلق استفسار کیا گیاتو انہوں نے کہا کہ یہ اتر کھنڈ کے گورنر ہی تھے جنہوں نے یہ سی ڈیز مرکز کو روانہ کی تھی ۔ ریاستی حکومت کو اس معاملہ کی سبی آئی تحقیقات کروانے دیجئے ۔ شاہ نے کہا کہ اسٹنگ آپریشن کی سی ڈی ریاستی حکومت کی جانب سے مرکز کو روانہ کرنے پر مرکز کارروائی کرے گے۔ شاہ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اسٹنگ آپریشن میں نظر آنے والے پولیس عہدیداروں کو ان کے عہدہ سے ہٹایا جائے اور اس کے علاوہ کلکتہ کے پولیس کمشنر کو بھی ہٹایا گیا ہے ۔ اس سوال پر کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی لہر گزشتہ دو سالوں میں دم توڑ چکی ہے، شاہ نے کہا کہ ہماری تحریک ختم نہیں ہوئی ہے ، یہ میڈیا کا ایک گوشہ ہے جو اس طرح کا پروپیگنڈا کررہا ہے ۔

Amit Shah challenges Mamata to expel all TMC leaders seen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں