علی گڑھ یونیورسٹی اقلیتی موقف کی بحالی - وزیراعظم سے یونیورسٹی وفد کی نمائندگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-06

علی گڑھ یونیورسٹی اقلیتی موقف کی بحالی - وزیراعظم سے یونیورسٹی وفد کی نمائندگی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک وفد نے جس کی قیادت وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ کررہے تھے ، آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کا اقلیتی موقف بحال کرنے کے لئے این ڈی اے حکومت کی تائید طلب کیا اور کہا کہ اس سے اقلیتوں پر اچھا اثر پڑے گا جو احتجاج کررہے ہیں اور ایسے اندیشون کا شکار ہیں کہ ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں ۔ کیرالا، مغربی بنگال اور بہار میں یونیورسٹی کے تین مراکز کے غیر قانونی قیام کے الزامات پر انہوں نے کہا کہ حکومت کے یونیورسٹی کے اعلی ترین پالیسی ساز اداروں اور صدر جمہوریہ ہند نے ان مراکز کو منظوری دی تھی۔ تقریبا چالیس منٹ کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے ضمیر الدین شاہ نے وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا یادداشت بھی پیش کی گئی ۔ یادداشت میں کہا گیا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور دستور نے آرٹیکل 31کے تحت اقلیتوں کو اپنے پسند کے تعلیمی ادارے قائم کرنے کا حق دیا گیا ہے ۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلہ سے اگر این ڈی اے ہمدردانہ انداز میں نمٹتا ہے تو اس سے مسلم نوجوانوں پر مثبت اثر پڑے گا اور وہ قومی دھارے میں آئیں گے ۔ یادداشت میں کہا گیا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے مثالی رویہ اپنایا ہے اور اس مسئلہ پر احتجاج نہیں کیا ہے۔ یادداشت میں یاد دلایا گیا کہ اٹل بہاری واجپائی اور ایل کے اڈوانی کی قیادت میں بی جے پی نے اپنے منشور میں یونیورسٹی کا اقلیتی کردار بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے وزیر اعظم سے کہا کہ ہمین آپ کی شخصیت اور آپ کے نعرے سب کا ساتھ سب کا وکاس پر بھروسہ ہے ۔ وفد نے تحقیق و تعلیم، صلاحیتوں کے فروغ اور گنگا کی صفائی جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی ۔ دفتر وزیراعظم کی جانب سے جاری ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کی بحالی کا مسئلہ فی الحال سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے لیکن اس پر مرکز کے حالیہ فیصلے پر احتجاج شروع ہوگیا ۔ اس فیصلہ میں سپریم کورٹ نے یونیورسٹی کی تائید سے متعلق یو پی اے حکومت کے موقف کو الٹ دیا گیا۔

AMU VC Meets Modi; Seeks Protection of University’s Minority Status

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں