لکھنؤ میں غلام علی پروگرام کے انعقاد پر شیو سینا کا سخت ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-09

لکھنؤ میں غلام علی پروگرام کے انعقاد پر شیو سینا کا سخت ردعمل

ممبئی
پی ٹی آئی
پاکستانی غزل گلو کار غلام علی کے لکھنو میں پروگرام کے انعقاد پر اکھلیش یادو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیو سینا نے اتر پردیش کو اسلامک اسٹیٹ قرار دیا ۔ شیو سینا نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت خوشامدی سیاست کے لئے مخالف قوم اقدامات کررہی ہے ۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں حکمراں بی جے پی کی حلیف جماعت شیو سینا نے اس پروگرام کے سلسلہ میں بی جے پی پر خاموش تماشائی بننے رہنے کا الزام عائد کیا ۔ سینا نے مطالبہ کیا کہ جن افراد نے اس کنسرٹ کو منعقد کرنے کی اجازت دی تھی ان کے خلاف مخالف قوم سر گرمیوں سے متعلق مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلامک یادو حکومت کہہ رہی ہے کہ ہندو۔ مسلم اتحاد ویکجہتی کے فروغ کے لئے غلام علی کو پروگرام منعقد کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن یکجہتی کے فروغ کے لئے صرف پاکستانی گلو کار کی ضرورت کیا تھی ، ایسے کئی مسلم گلو کار و فن کار ہندوستان میں بھی ہیں جو بہت مقبول ہیں ۔ ریاستی اسمبلی کے منعقد شدنی انتخابات کے پیش نظر یادو حکومت پاکستانی گلو کار کو مدعو کرتے ہوئے اور خوشامدی سیاست کے لئے مخالف قوم سر گرمیوں میں مصروف ہے۔ اتر پردیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیو سینا نے کہا کہ اتر پردیش کئی بہترین آرٹسٹوں کی زمین ہے لیکن سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کو صرف پاکستان سے کوئلہ کی ضرورت ہے ۔ سینا نے مزید کہا کہ کل یادو حکومت اقلیتی طبقہ کی خوشامد کے لئے حافظ سعید کو بھی مدعو کرسکتی ہے ۔ ایسے افراد جو یہ سمجھتے ہیں کہ پٹھان کوٹ حملہ کو فرامش کردیاجائے اور غلام علی کے اپنا پروگرام منعقد کرنے کے لئے مدعو کیا جائے وہ ملک کے غدار ہیں ۔ سینا نے بی جے پی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش ایسی ریاست ہیں جہاں سے اس کے71ارکان لوک سبھا کے لئے منتخب ہوکر آئے ہیں اور بی جے پی اس طرح کے پروگرام پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔ یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف حکومت ہندکو آئی ایس آئی ایس سے مسئلہ در پیش ہے تو دوسری طرف یادو نے اتر پردیش کو اسلامک اسٹیٹ میں تبدیل کرتے ہوئے غلام علی کا استقبال کررہا ہے ۔

UP has been turned into 'Islamic state': Shiv Sena lashes out after Ghulam Ali's concert in Lucknow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں