فارما یونیورسٹی کا قیام تلنگانہ حکومت کے زیر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-09

فارما یونیورسٹی کا قیام تلنگانہ حکومت کے زیر غور

حیدرآباد
پریس نوٹ / اعتماد نیوز
چیف منسٹر کے چند ر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ تلنگانہ حکومت حیدرآبادکے قریب مجوزہ فارما سٹی کے علاوہ ریاست میں ایک فارما یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مجوزہ فارما سٹی کے ذریعہ تمام فارما انڈسٹریل یونٹس کو ایک ہی مقام پر لایا جائے گا جس سے آلودگی کے مسئلہ سے باہر نکلا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر سے فیرنگ فارما کمپنی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جو مینو فیکچرنگ ، آر اینڈ ڈی اور معاون خدمات کے لئے شہریت رکھتی ہے ۔ اس وفد کی قیادت کمپنی کے صدر نشین، و منیجنگ ڈائرکٹر برائے ہند ڈاکٹر اشوک الاتے نے کی جنہوں نے 100تا250امریکی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز بھی پیش کی ۔ چیف منسٹر نے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے اطراف ادویات تیار کرنے والی کئی بڑی کمپنیاں ہیں اور ملک بھر میں ادویات کی تیاری میں حیدرآباد کو نمایاں مقام حاصل ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ادویات کی تیاری کے یونٹس سے آلودگی پیدا ہوتی ہے جن پر کنٹرول کرنے کے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لئے کئی احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ چونکہ پوری دنی اکو ادویات کی ضرورت ہے اس لئے ادویات کی تیاری مین احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔ انہوں نے وفد سے کہا کہ ریاستی حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ یوروپی ممالک ، امریکہ وغیرہ میں میں ادویات کی تیاری کے لئے جو طریقہ کار اختیار کیاجاتا ہے اس پر تلنگانہ میں بھی عمل آوری کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ فارما سٹی علیحدہ ٹاؤن شپس اور مشترکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ پر مشتمل ہوگی ۔ صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر نے چیف منسٹر سے کہا کہ ان کی کمپنی مستقبل میں تلنگانہ پر توجہ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کو یقین دلایا کہ ان کی کمپنی سے آلودگی پیدا نہیں ہوگی اور ان کی کمپنی زندگی بچانے والی ادویات تیار کرتی ہے جن کا استعمال سوپر اسپیشالٹی دواخانوں میں کیاجاتا ہے ۔ فیرنگ فارما کے دنیا بھر میں9پلانٹس قائم ہیں ، جن میں ارجینٹینا، چین، ڈنمارک ، جرمنی، اسرائیل، میکسیکو ، وغیرہ شامل ہیں ۔ مہاراشٹرا میں بھی اس کے دو پلانٹس کام کررہے ہیں اور اب وہ تلنگانہ میں بھی پلانٹ قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ اس کمپنی کا عالمی ٹرن اوور1.5بلین یورو ہے ۔ چیف منسٹر نے وفد کو ٹی ایس آئی پاس کی ایک کاپی حوالہ کی اور کہا کہ تقریبا82کمپنیوں کو آن لائن درخواستوں کے اڈکال کے بعد پندرہ دن میں منظوریاں دے دی گئیں ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے پرنسپال سکریٹری ایس نرسنگ راؤ ، چیف منسٹر کی ایڈیشنل پرنسپال سکریٹری شانتی کمار ی، سکریٹری انڈسٹریز اروند کمار اور دوسرے موجود تھے ۔

Telangana govt plans pharma university in state

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں