منصف نیوز بیورو
حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس امید وار ایم بھوپال ریڈی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے قریبی حلیف کانگریس پارٹی امید وار پی سنجیوا ریدی کو53,625ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی ۔ ریٹرننگ آفیسر وینکٹیشور لو نے ایم بھوپال ریڈی کی کامیابی کا اعلان کیا۔ ایم بھوپال ریدی نے93,076ووٹ حاصل کئے ۔ جبکہ پی سنجیوا ریڈی کو39,451ووٹ ملے ۔ نو منتخب ٹی آر ایس امید وار ایم بھوپال ریڈی کو رایٹرننگ آفیسر وینکٹیشور لو نے کامیابی کا سرٹیفکیٹ حوالے کیا ۔ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی گورنمنٹ پالی ٹکنیک کالج نارائن کھیڑ میں آج صبح8بجے شروع ہوئی ۔ اوربارہ بجے دن تک مکمل کرلی گئی۔ ضلع میدک کلکٹر و الیکشن آفیسر رونالڈ راس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں82.75فیصدرائے دہندوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا تھا۔ ووٹوں کی گنتی میں14ٹیبل قائم کئے گئے،21راؤنڈ میں150سرکاری ملازمین کی مد دسے ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ مکمل کیا گیا ۔ مراکز رائے شماری کے اطراف امتناعی احکام نافذ کئے گئے تھے انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران4سی سی کیمروں کے ذریعہ نگرانی رکھی گئی تھی۔ووٹوں کی گنتی کے دوران ویڈیو گرافی بھی کی گئی ۔EVMمشینوں کے ذریعہ نتائج کے اعلان کے لئے آسانی سے بارہ بجے دن تک ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ۔ نو منتخب ٹی آر ایس رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت عوام کی جیت ہے۔انہوں نے اتنی بھاری اکثریت سے منتخب کرنے پر حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس حلقہ کی ترقی کے لئے اس حلقہ میں صنعتیں قائم کرنے کا تیقن دیا ۔ حسب توقع حکمراں ٹی آر ایس پارٹی کے امید وار مہا ریڈی بھوپال ریڈی نے واضح اکثریت سے نارائن کھیڑ ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف پی سنجیو ا ریڈی( کانگریس) کو53,625ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے ۔ غیر متوقع طور پر جب کہ کانگریس نے یہ الیکشن کھو دیا ہے ۔ اس نے ثابت کردیا کہ وہ ابھی بھی تلنگانہ ریجن میں طاقتور مقام رکھتی ہے ۔ ٹی ار ایس امید وار کو93,076ووٹ ملے، جب کہ کانگریس امید وار کے محصلہ ووٹوں کی تعداد39,451رہی۔ تلگو دیشم پارٹی کے امید وار ایم وجے پال ریڈی کو14,767ووٹس اور آزاد امید وار بھاسکر کو5577ووٹس حاصل ہوئے ۔ نارائن کھیڑ کے853امید وار نے مشین کا بٹن( نوٹا، ان میں سے کوئی بھی نہیں) دبایا۔ رکن اسمبلی کشٹا ریڈی جو اس نشست پر فائز تھے ان کی موت کی وجہ سے یہ ضمنی انتخاب ناگزیر ہوگیا تھا ۔ کانگریس پارٹی نے آنجہانی کشٹا ریڈی کے فرزند کو ٹکٹ دیا۔ ٹی آر اس نے سینئر وزیر ٹی ہریش راؤ اور دیگر وزراء نے بشمول چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، ٹی آر ایس امید وار کی تائید میں انتخابی مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا تھا ۔ ٹی آر ایس نے اس حلقہ کی ترقی کے لئے ٹی آر ایس کو ووٹ دینے کا نعرہ دیاتھا۔
TRS wins Narayankhed byelection defeating Cong
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں