پی ٹی آئی
کانگریس نے پٹیالہ ہاؤز کورٹ کے احاطہ میں اساتذہ اور صحافیوں پر حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ فسطائی عمل تھا اور الزام عائد کیا کہ ایک بی جے پی رکن اسمبلی کی زیر قیادت بی جے پی کے غنڈے اس حملے میں ملوث تھے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹر پیامات میں کہا کہ احاطہ عدالت میں جے این یو کے طلبائ، اساتذہ اور صحافیوں پر حملہ فسطائی عمل تھا اور سخٹ قابل مذمت ہے ۔ کیا وہ وکلا تھے؟ کیا بار کونسل اور اساتذہ اس کا جائزہ لیں گے ؟ کانگریس قائد منیش تیواری نے اپنے ٹویٹر پیامات میں کہا کہ سی بی ایف سی۔ ایف ٹی آئی آئی ، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ، جے این یو اور اب پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں بھی۔ فسطائی عناصرکہیں بھی نہیں رکیں گے اور وہ ہندوستان کے نظریہ کو برباد کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔ پ ارٹی کے قومی ترجمان اجئے کمار ے اپنے ٹوئٹر پیام میں کہا کہ ہندو توا جاری ہے، ترقی رک چکی ہے ۔ وہ بی جے پی کے غنڈے تھے جن کی قیادت بی جے پی رکن اسمبلی کررہے تھے، تو پھر یہ کہنے سے گریز کیوں ہے کہ وہ حقیقت میں کون تھے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کل پٹیالہ کورٹ کے احاطہ میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب وکلاء کے ایک گروپ نے صحافیوں، طلبائ، جے این یو کے طلبا اور ٹیچرس پر ہلہ بول دیا ۔ انہوں نے عدالت کے اندر اور باہر نامعلوم افراد کو نشانہ بنایااور انہیں ملک دشمن قرار دیا۔ دہلی بی جے پی کے رکن اسمبلی اوپی شرما بھی جو اس وقت احاطہ عدالت میں موجود تھے، ایک سی پی آئی کارکن عمیق جامعی کو مار پیٹ کرنے والے وکلاء کے گروپ میں شامل ہوگئے ، جنہیں تغلق روڈ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ سینکڑوں صحافیوں نے آج یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر جو جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر کنہیا کمار کے خلا ف بغاوت کیس کی سماعت کی ترسیل کررہے تھے ۔ پر حملہ کے خلاف احتجاجی مارچ منظم کیا اور خاطیوں کو کیفر کردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ صٖحافیوں نے جو مختلف طلباء تنظیموںکی نمائندگی کررہے تھے ۔ پریس کلب سے سپریم کورٹ تک مارچ نکالا ۔ انہوں نے آزادی اظہار کی حمایت میں کل کے واقعہ کے دوران پولیس کی مبینہ بے عملی کے خلاف نعرے لگائے ۔ صحافیوں کے ایک وفد نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور اس واقعہ کی جامع تحقیقات اور پٹیالہ ہاؤز کورٹ عدالت کے احاطہ میں صحافیوں پر حملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
JNU row: Attack on journalists, teachers 'act of fascism', Congress
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں