پی ٹی آئی
پاکستان نے پٹھان کوٹ فضائی اڈہ دہشت گرد حملہ کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم( جے آئی ٹی) تشکیل دی ہے ۔ اس نے یہ اقدام ایف آئی آر درج کرانے کے ایک ہفتہ بعد کیا ہے ۔ جے آئی ٹی ، ثبوت اکٹھا کرنے آئندہ ماہ فضائی اڈہ کا دورہ کرے گی بشرطیکہ حکومت ہند اس کی اجازت دے۔ تحقیقاتی ٹیم، پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پ ولیس( آئی جی پی) محمد طاہر رائے) کنوینر۔ لاہور کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل انٹلیجنس کرنل عرفان مرزا اور گجراں والا کے انسداد دہشت گردی عہدیدار شاہد تنویر (ارکان) پر مشتمل ہے ۔ قبل ازیں حکومت نے چھ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی تاکہ وہ ہندوستان کے فراہم کردہ ثبوت کی بنیاد پر ابتدائی تحقیقات کرسکے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایس آئی ٹی جے آئی ٹی کو اختیارات کی منتقلی کے ساتھ ہی غیر کارکردی ہوجائے گی ۔ پاکستانی ٹیم توقع ہے کہ جلد ہندوستان کا دورہ کرے گی تاکہ حملہ کا مزید ثبوت اکٹھا ہو ۔ آئی اے این ایس کے بموجب پاکستانی تحقیقاتی ٹیم ، پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کے لئے ہندوستان پہنچ چکی ہے ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اخبار دی نیشن نے ایک سینئر عہدیدار کے حوالہ سے اطلاع دی کہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ محمد طاہر رائے، جو اعلیٰ اختیارات کی حامل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیں ، بعض دیگر عہدیداروں کے ساتھ ہندوستان پہنچ چکے ہیں ۔ صوبائی حکومت کے ایک عہدیدار نے توثیق کی کہ طاہر رائے جو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ہیں ، ہندوستان میں ہیں اور اسے سرحد کے دونوں جانب سے راز میں رکھاجارہا ہے ۔ عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میں یہ توثیق کرسکت اہوں کہ رائے فی الحال ہندوستان میں ہیں۔ ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ ان کے ہمراہ کتنے عہدیدار ہیں ۔ عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیم کس دن روانہ ہوئی اور کتنے دن وہاں رہے گی۔
Pakistani Team in India to Probe Pathankot Attack
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں