یو این آئی / ایجنسیاں
پارادیپ ریفائنری کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو وشاکھا پٹنم پہنچے۔ یہاں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران وزیر اعظم نے بحریہ سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اسی سال اپریل میں اب تک کے پہلے عالمی میری ٹام سمٹ کا انعقاد کرے گا ۔ اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ اس فلیٹ ریویو کی تاریخی کامیابی کے لئے میں ہندوستانی بحریہ کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔ اس پروگرام کو حمایت دینے کے لئے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو کو بھی مبارکباد دیتا ہوں ۔ پروگرام کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان اسی سال اپریل میں اب تک کے پہلے عالمی میری ٹائم سمٹ کا انعقاد کرے گا ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وشاکھا پٹنم،آکر وہ فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کے دلوں میں اس شہر کا خاص مقام ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا پوری دنیا ایک خاندان ہے اور یہ اصول زمین میں اگر کہیں محسوس ہوتا ہے تو وہ سمندر میں ہی محسوس ہورہا ہے ۔ پچھلی بار ہندوستان نے سال2001میں بین الاقوامی فلیٹ ریویو کا انعقاد ممبئی میں کیا تھا ۔ 15سال بعد2016میں دنیا کافی بدل گئی ہے۔ سمندر عالمی خوشحالی کے لئے لائف لائن کی طرح ہین اور یہ ہمیں اپنے ملک میں کئی اقتصادی مواقع دستیاب کرواتے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ عالمی توانائی کے تحفظ کے لئے سمندر کے راستے کافی مشکل ہیں، کیونکہ دنیا میں تیل کی پیداوار کا60فیصد سے بھی زیادہ نقل و حمل سمندر کے زریعے ہی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا، سمندر سے اقتصادی فائدہ اٹھانے کی ہماری قابلیت اس بات پر منحصر ہے کہ سمندری چیلنجوں سے نمٹنے کی ہماری صلاحیت کیسی ہے ۔ سمندر کے ذریعے دہشت گردی کا ہندوستان خود شکار ہے ۔ یہ علاقائی اور بین الاقوامی امن اور استحکام کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ جدید دور کے پیچیدہ چیلنجز کی سطح کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی سمندری استحکام کسی ایک ملک کی جانب سے قائم نہیں رکھا جاسکتا ۔ دنیا بھرکی بحریہ اور سمندر سے منسلک دیگر ایجنسیوں کو مل کر تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔ پی ایم مودی نے کہا ہمیں سمندر کا استعمال امن، دوستی اور اعتماد کی تعمیر او ر تصادم کو دور کرنے کے لئے کرنا ضروری ہے ۔
PM Modi flags sea-borne terror, piracy as threat to maritime security
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں