پی ٹی آئی
وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے ساتھ وائس چانسلرس کی ایک میٹنگ میں منظورہ قرار داد میں آج کہا گیا ہے کہ تمام46سنٹرل یونیورسٹیوں کے کیمپس میں207فٹ طویل بلندی پر نمایاں طریقہ سے اور فخریہ انداز میں قومی پرچم لہرایاجائے گا۔ تاکہ ایک مضبوط ہندوستان کا اشارہ دیاجاسکے ۔ ایسا پہلا پرچم جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کیمپس میں لہرایاجاے گا۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ سمرتی ایرانی اور سنٹرل یونیورسٹیز کے وائس چاسنسلر کی میٹنگ میں منظور قرار داد کے مطابق ہریونیورسٹی کے مرکزی مقام پر نمایاں طور پر اور فخرسے قومی پرچم لہرایاجائے گا۔ اس اقدام پر کانگریس نے شدید رد عمل ظاہر کیا جس نے کہا کہ قوم پرستی کا مطلب پرچم لہرانا اور وندے ماترم گانا نہیں ہے اس کا اظہار دستور پر یقین سے ہونا چاہئے ۔ سی پی ایم لیڈر بدنداکرت نے بھی اس فیصلہ کے لئے حکومت پر تنقید کی ہے۔ یہ فیصلہ جے این یو کیمپس کی ایک تقریب کے سلسلے میں غداری کے الزامات کے تحت طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار کی گرفتاری سے پیدا تنازعہ کے درمیان اٹھایا گیا ہے ۔ اس تقریب میں مبینہ طور پر ہندوستان کے خلاف نعرے لگائے گئے تھے۔ اس مسئلہ پر حکومت کو اپوزیشن کی شدید تنقید کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود آج کے اس اقدام سے اس بارے میں کے جارحانہ موقف کا اظہار ہوتا ہے۔ سمرتی ایرانی نے207فیٹ طول کھمبے پر قومی ترنگا لہرانے کی تجویز پیش کی اور تمام 46وائس چانسلرس نے اتفاق رائے سے اس کی توثیق کی ۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سمرتی ایرانی نے جے این یو میں سب سے پہلے ایسا پرچم لہرانے کی تجویز پیش کی اور تمام وائس چانسلر نے اس تجویز کی تائید کی ۔ سمرتی ایرانی نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے دلت اسکالر روہت ویمولا کی خود کشی پر بڑے پیمانے پر احتجاج کے پس منظر میں وائس چانسلرس کی میٹنگ طلب کی تھی ۔ کانگریس کے آر پی این سنگھ نے کہا کہ قوم پرستی کا مطلب صرف پرچم لہرانا اور وندے ماترم گانا نہیں ہے ۔ اس کا تعلق دستور پر آپ کے اعتقاد سے ہے ۔ اس کا تعلق اداروں کے احترام سے ہے جو ملک کو ایک جمہوری معاشرہ بناتے ہیں ۔
'instil nationalism', Smriti Irani and VCs agree to national flag
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں