جے این یو واقعہ پر تحقیقاتی پورٹ وزارت داخلہ کو پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-14

جے این یو واقعہ پر تحقیقاتی پورٹ وزارت داخلہ کو پیش

نئی دہلی
یو این آئی
جواہر لال نہرو یونیورسٹی( جے این یو) میں پارلیمنٹ پر حملہ کے قصور وار افضل گرو کی برسی منانے کے سلسلہ میں مرکزی حکومت نے آج سخت قدم اٹھایا اوردہلی پولیس نے جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کو غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کنہیا کو افضل گرو کی برسی کا پروگرام منعقد کرنے ، ملک مخالف اور پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کے معاملے میں یونیورسٹی کے ہاسٹل سے حراست میں لے کر مقامی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں تین دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما مہیش گری اور پارٹی کے طلبہ یونٹ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد( اے بی وی پی) نے کل پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد طلبہ لیڈر کو آج گرفتا ر کیاگیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں کچھ اور گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں کیونکہ دہلی پولیس یونیورسٹی کیمپس میں پروگرام کروانے والے دیگر7 ،8افردا کو تلاش کررہی ہے ۔ پولیس نے یونیورسٹی کیمپس میں تلاشی بھی لی ہے ۔ اس دوران دہلی پولیس نے آج جے این یو واقعہ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کردی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے قائد کنہیا کمار نے9فروری کو یونیورسٹی کیمپس میں پارلیمنٹ حملہ کے خاطی افضل گرو اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی مقبول بٹ کی یاد میں ایک پروگرام منعقد کیا اور ان کی قیادت میں90 طلبہ کے گروپ نے اس موقع پر مخالف ہندوستان نعرے لگائے ۔ علاوہ ازیں اس معاملہ میں دیگر14طلبہ بھی ملزم ہیں جن میں سے7کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔

JNU Row: Delhi Police submits probe report to Home Ministry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں