یوپی اسمبلی ضمنی انتخابات - آر ایل ڈی امیدواروں کی جے ڈی یو تائید کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-01

یوپی اسمبلی ضمنی انتخابات - آر ایل ڈی امیدواروں کی جے ڈی یو تائید کرے گی

لکھنو
یو این آئی ، پی ٹی آئی
جنتادل یو جس نے آر جے ڈی سے اتحاد کرتے ہوئے بہار میں حکومت تشکیل دی ہے اس نے آئندہ ماہ ریاست میں اسمبلی کے تین ضمنی انتخابات میں اجیت سنگھ کے راشٹریہ لوک دل( آر ایل ڈی ) کی تائید کرتے ہوئے اتر پردیش میں مہا گٹھ بندھن قائم کرنے میں پہلا قدم آگے بڑھایا ہے ۔ ضلع فیض آباد میں بیکا پور نشست ، مظفر نگر کی صدر نشست اور ضلع سہارنپور میں دیوبند کی نشست پر منعقد ہونے والے اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں آر ایل ڈی کے امید واروں کی تائید کا آج یہاں جے ڈی یو کے صدر شرد یادو نے اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے امکانی طور پر بہار کے لئے یوپی کے2017ء میں منعقد ہونے والے انتخابات کے لئے مہا گٹھ بندھن جیسا پہلا قدم اٹھایا ہے ۔ آئیے دیکھیں کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے ۔ اجیت سنگھ اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل آر ایل ڈی کے صدر نے ان سے یوپی کے ضمنی انتخابات میں ان کی تائید کے حصول کے لئے ملاقات کی تھی ۔ یہ ہمارا پہلا قدم ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ مختلف دیگر پارٹیاں آگے آئیں گی اور ہمارے ساتھ شامل ہوں گی ۔ انہوں نے کہا ہم نے بہار مین ہماری رہنمائی کے لئے انہیں پیشکش کی ، لیکن وہ دور ہٹ گئے۔ آر جے ڈی سر براہ نے یو پی انتخابات کے لئے اتحاد کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب جنتادل یو نے آج اعلان کیا کہ اتر پردیش کے تین اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں راشٹریہ لوک دل کے امید واروں کی تائید کی جائے گی۔ کیوں کہ اجیت سنگھ کی پارٹی ، کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے ساتھ ریاست میں آئندہ سال انتخابات کے لئے اتحاد کرنے کے مواقع کی کھوج کی جاسکے ۔ صدر جنتادل یو شرد پوار نے پارٹی کے اجلاس عاملہ میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں کو اس بات سے مطلع کیا ۔ شرد یادو نے کہا کہ یوپی میں عظیم اتحاد کی تشکیل کے لئے ان کی پارٹی کے دروازے کھلے ہیں ۔ یوپی میں اسمبلی حلقوں مظفر نگر ، دیو بند اور بیکا پور میں ضمنی انتخابات کا اعلان کیاجاچکا ہے ۔

JD(U) mulling umbrella alliance with RLD, Congress in Uttar Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں