ساحلوں کی حفاظت اور نگرانی کو مستحکم کرنے ہندوستان کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-09

ساحلوں کی حفاظت اور نگرانی کو مستحکم کرنے ہندوستان کے اقدامات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اپنے ساحلوں پر نگرانی ، تلاش اور بچاؤ کارروائیوں میں اضافہ کے لئے انڈین کوسٹ گارڈ( سی جی) کے بیڑہ میں سال2020ء تک مزید38طیارے اور ہیلی کاپٹرس کا اضافہ کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت ہندوستانی سمندر سیکوریٹی فورسس کو عصری ہلکے ہیلی کاپٹرس( اے ایچ ایل) دو انجن والے بھاری ہیلی کاپٹرس اور ہمہ مقصدی سمندری نگرانی و تلاش کے قابل طیاروں کا اضافہ کیاجائے گا ۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے بیڑہ میں فی الوقت62طیارے اور ہیلی کاپٹرس موجود ہین ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں انڈین کوسٹ گارڈ 16اے ایچ ایل کے حصول کے لئے اندرون تین چار ماہ ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ سے معاہدہ کرے گا ۔ اس کے علاوہ چودہ دو انجن والے بھاری ہیلی کاپٹرس بھی خریدے جائیں گے ۔ کوسٹ گارڈز کی ایر بس کے یورو ہیلی کاپٹرس کا خواہاں ہے لیکن اس کے حصول تک کئی برس لگ جائیں گے کیونکہ یہ منصوبہ ہنوز وزارت دفاع کے زیر غور ہے ۔ حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سمندری علاقہ مین طویل فاصلہ تک سفر کے لئے ہم دو انجن والے ہیلی کاپٹرس خریدنے پر غور کررہے ہیں ۔ موجودہ چیتک ہیلی کاپٹرس میں سمندر کے اندرونی علاقوں تک سفر کرنے کی صلاحیت نہیں ہے لیکن دو انجن والے ہیلی کاپٹرس میں یہ صلاحیت موجود رہتی ہے ۔ یہ ایسے علاقوں تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جہاں کہیںفضائی پٹی نہیں ہوتی۔ کوسٹ گارڈز مزید چھ سمندر میں تلاش و کھوج کی کارروائی کے قابل طیاروں کا خواہاں ہے ۔ تاہم سی جی کو اس سلسلہ میں ہنودستانی فضائیہ کی جانب سے منصوبہ کی تیاری کا انتظار ہے ۔ کیونکہ ہندوستانی کوسٹ گارڈز اور ہندوستانی فضائیہ کو طیاروں کے خریدی کی ماہیت اور ضرورت سے متعلق ایس کیو آرز فیصلہ کرنے والے حکام ایک ہی ہیں اس لئے فضائیہ کے ساتھ ہی کوسٹ گارڈز کے لئے طیارے خریدے جاسکتے ہیں ۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہم فضائیہ کی جانب سے تجویز کا انتظار کررہے ہیں اور ایک ساتھ ان طیاروں کو خریدا جائے گا۔ تاہم دونوں فورسس کا طیاروں کی خریدی کا مقصد مختلف ہے اور دونوں فورسس اپنی ضروریات اور درکار صلاحیت کے لحاظ سے ان طیاروں میں تبدیلی کرسکتے ہیں ۔دریں اثناء دہلی سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی گورنرس کانفرنس کی صدارت کریں گے۔یہ دو روزہ کانفرنس منگل سے راشٹر پتی بھون میں شروع ہوگی ۔ اس نوعیت کی یہ47 ویں کانفرنس ہے جو راشٹر پتی بھون میں منعقد ہورہی ہے اور اس کی صدارت صدر جمہوریہ ہند کرتے آئے ہیں ۔ ملک کے23گورنرس، دو لیفٹننٹ گورنرس اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ نائب صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر محمد حامد انصاری ، وزیر اعظم ہندنریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر فینانس ارون جیٹلی، وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو، وزیر دفاع منوہر پاریکر، وزیر فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی بھی شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں جیسے وزارت لیبر و روزگار، وزارت فروغ مہارت، وزارت شمال مشرقی علاقہ ، وزارت کامرس کے مملکتی وزرائ، نیتی آیوگ کے نائب صدر نشین اور نیشنل سیکوریٹی، اڈوائزر بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ اس کانفرنس میں داخلی و خارجہ صٰانت کے مسئلہ پر دہشت گردی اور بغاوت و سرکشی کی سر گرمیوں پر خصوصی بحث کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیداکرنا، اسکولی تعلیم ترک کرنے والے بچوں میں مہارت کے فروغ، سوچھ بھارت ابھیان،2022ء تک سب کے لیے امکنہ ، اسمارٹ سٹیز، اعلی تعلیم کے معیار کو بلند کرنا ، میک ان انڈیا پروگرام، ایکٹ ایسٹ پالیسی اور شمالی مشرقی خطہ کی ترقی جیسے حکومت کے اہم فلیگ، شپ پروگرام پر بحث کی جائے گی۔

India's Coastal Surveillance And Maritime Strategy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں