حج امور اب وزارت اقلیتی امور کو منتقل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-25

حج امور اب وزارت اقلیتی امور کو منتقل

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حج سے متعلق بعض امور جو وزارت خارجہ کے ذمہ تھے ، اب وزارت اقلیتی امور انجام دے گی۔ مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ نے بتایا کہ انہیں کل اس سلسلہ میں مراسلت موصول ہوئی ہے ۔ یہ تجویز پہلے پچھلی یوپی اے حکومت کے دور میں پیش ہوئی تھی ۔ نجمہ نے نئی دہلی میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کل بتایا گیا کہ حج امور، ہماری وزارت کومنتقل کئے جارہے ہیں ۔ مجھے اس سلسلہ میں مکتوب ملا ہے ۔ وزیر اقلیتی امور نے کہاکہ حج امور، ہمیں اس لئے منتقل نہیں ہورہے ہیں کہ انہیں ٹھیک سے انجام نہیں دیا جارہا تھا ۔ وزیر اعظم نے شاید انتظامی پہلو سے انہیں منتقل کیا ہے کیونکہ حج کا تعلق اقلیتی فرقہ سے ہے ہم نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ حج امور، ہماری وزارت کے تحت لائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت اب دیکھے گی کہ پ چھلی حکومت کا سوچا نیا سسٹم کیسے روبہ عمل لایاجائے ۔ نجمہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کا دل کسی بھی طرح نہیں گھٹے گا ۔ ہمیں وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ، کیونکہ لوگ حج کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں ۔ ظاہر ہے وزارت خارجہ کا رول برقرار ہے ۔ ہم ریاستی کمیشنوں کے تعاون سے حج امور انجام دیں گے۔ نجمہ نے ریاتی اقلیتی کمیشنوں کے صدور سے کہا کہ وہ نگران کی حیثیت سے کام کریں اور نظر رکھیں کہ مرکز کی تجویز کردہ اسکیموں پر مقامی حکومتیں کس طرح عمل کررہی ہیں ۔ اجلاس میں صدر نشین قومی اقلیتی کمیشن نسیم احمد ، رکن کمیشن پروین داور اور معتمد امریندر سنہا نے بھی شرکت کی ۔

Haj Committee of India to be shifted to Minority Affairs Ministry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں