پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج مظاہروں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ ملک کو یرغمال نہیں بنایاجاسکتا ۔ وہ نقصانات کی جوابدہی طے کرنے کے اصول وضع کرے گا۔ جسٹس جے ایس کیہر کی زیر صدارت بنچ نے کہا کہ اس نے مظاہروں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان کے مسئلہ کر جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بنچ نے جس میں جسٹس سی ناگپن بھی شامل تھے ، کہا کہ ہم مظاہرون کے دوران سرکاری املاک کو نقصان کی جوابدہی طے کرنے اصول وضع کریں گے ۔ آپ ملک اور یا اس کے شہریوں کے املاک کو نہیں جلا سکتے ۔ ہمیں اس مسئلہ پر فیصلہ کرنا ہوگا اور ہم ایسی حرکتوں میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لئے رہنمایانہ خطوط وضع کریں گے ۔ اس نے مزید کہا کہ ملک کو یہ جاننا چاہئے کہ اس کے کیا نتائج برآمد ہوتے ہیں ، مظاہروں کے دوران کوئی بھی ملک کو یرغمال نہیں بناسکتا ۔ بنچ نے گجرات کے پاٹی دار لیڈر ہاردک پٹیل کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا، جنہوں نے اپنے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کو کالعدم کرنے کی خواہش کی گزارش کی تھی ۔ اٹاری جنرل مکل روہتگی نے کہا کہ ہاردک پٹیل نے اپنے خلاف ایف آئی آر کو چیلنج کیا تھا ، لیکن اس کیس میں پہلے ہی ایف آئی آر داخل کی جاچکی ہے ۔ روہتگی نے کہا کہ اب ایف آئی آر کے بعد چارج شیٹ بھی داخل کی جاچکی ہے اور اسے سپریم کورٹ میں نہیں آزمایا جاسکتا ۔ بنچ نے کہا کہ درخواست گزار کو چارج شیٹ کی نہیں بلکہ ضمانت کی زیادہ فکر ہے ۔ اس پرروہتگی نے جواب دیا کہ ان کی ضمانت کی درخواستیں پہلے ہی سشن عدالت میں زیر التوا ہیں ۔ اس پر بنچ نے کہا کہ اس نے مظاہروں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان کے وسیع تر مسئلہ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس معاملہ کی مزید سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔
Supreme Court expressed concern over the loss of government property during demonstrations
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں