حکومت روایتی ایورویدک طریقہ علاج کو فروغ دینے پابند عہد - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-03

حکومت روایتی ایورویدک طریقہ علاج کو فروغ دینے پابند عہد - وزیراعظم مودی

کوزی کوڈ
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں ایورویدجیسے روایتی طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لئے عہد کی پابند ہے ۔ مودی نے کوزی کوڈ کے سوروپ نگر میں منعقدہ عالمی ایوروید مہاتسو( جی اے ایف) 2016ویژن کنکلیو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ روایتی طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لئے ہی ایوش وزارت کے نام سے اک الگ وزارت قائم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان طریقہ علاج کو فروغ دینے کی غرض سے مرکزی اور ریاستی سطح پر ریسرچ کی سہولتیں اور ضابطہ نظام بھی دستیاب کرایاجائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دواؤں کی بڑھتی ہوئی لاگت اور دواؤں کے مضر اثرات کے پیش نظر روایتی طریقہ علاج سے استفادہ کرنے کی کافی گنجائش ہے ۔ مودی نے کہا کہ ملک میں آیوروید سمیت روایتی طریقہ علاج کی طویل تاریخ رہی ہے اور یہ طریقہ علاج دنیا بھر کے لوگوں کو سستی اور آسان طریقے پر حفظان صحت کی دیکھ بھال کرنے میں اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ پانچ دنوں تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں ملک و بیرون ملک کے نمائندوں کے شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس کانفرنس سے روایتی طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لئے اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان صنعت کار آیورویدک دواؤں کی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے ۔ اس تاریخی شہر میں وزیر اعظم کے پہلے دورے کے موقع پر کانفرنس کی جگہ پر ان کے خیر مقدم کے لئے بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوئے تھے ۔ اس دوران کوئمبتور میں ای ایس ائی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں ایم بی بی ایس میں دس ہزار سیٹوں کا اضافہ کرے گی ۔ اور ایم بی بی ایس کالجوں کے بنیادی ڈھانچوں کو اب گریڈ کرنے کے لئے ضروری فنڈ مہیا کرائے گی۔ مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت ای ایس ائی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی سہولیات میں اضافہ طبی تعلیم اور توسیع اور اس کی خصوصی نگہداشت کرنا چاہتی ہے تاکہ طلبہ کی ساری ضروریات کو پورا کیاجاسکے ۔ انہوں نے مرکز اور ریاستی حکومت کے موجودہ سرکاری میڈیکل کالجوں کے اب گریڈیشن کی منصوبہ بندی کی منظوری دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہمیں امید ہے کہ اس کے ذریعے ہم ملک میں ایم بی بی ایس کی دس ہزار سیٹوں کا اضافہ اور کالجوں کو جدید آلات اور بنیادی سہولیات کے لئے فنڈز مہیا کراسکتے ہیں ۔

Union Government Committed to Promotion of Ayurveda: Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں