منصف نیوز بیورو
جی ایچ ایم سی کے چرلا پلی ڈیویژن کے کارپوریٹر کانتا رام موہن میئر اور بورا بنڈہ ڈیویژن کا رپوریٹر محمد بابا فصیح الدین آج ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں ۔ ان دونوں کا تعلق حکمراں جماعت ٹی آر ایس سے ہے اور ان دونوں کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا ۔150رکنی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ٹی آر ایس کے99کارپوریٹرس منتخب ہوئے ہیں جب کہ بہ اعتبار عہدہ35ارکان کی حکمراں جماعت کے امیدوار کو تائید حاصل تھی ۔ میئر اور ڈپٹی میئر عہدوں کے لئے کسی دوسری جماعت کی جانب سے امید واروں کا نام سامنے نہیں آیا۔ میئر کے انتخاب کے لئے109ارکان کی تائید ضروری ہے تاہم ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے67کارپوریٹرس کی تائید لازمی ہے ۔ حیدرآباد ضلع کلکٹر وپریسائڈ نگ آفیسر راہول بوجہ نے آج منعقدہ جی ایچ ایم سی کے اجلاس کی صدارت کی اور انہوں نے نو منتخب کارپوریٹرس کو حلف دلایا ۔ مختلف کارپوریٹرس نے چار زبانوں اردو، تلگو ، ہندی اور انگلش مین حلف لیا ۔ حلف برداری کے بعد راہول بوجہ نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے جملہ ارکان کی تعداد217ہے جن میں150کارپوریٹرس اور بہ اعتبار عہدہ67ارکان( ایم پی،ارکان راجہ سبھا، ارکان اسمبلی و کونسل) شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورم کی تکمیل کے لئے109ارکان کی موجودگی ضروری ہے اور اعداد فی الوقت ہال میں دستیاب ہیں ۔ جس کے بعد انہوں نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے عمل کے آغاز کا اعلان کیا ۔ ٹی آر ایس کارپوریٹرس کویتا نے میئر کے جلیل القدر عہدہ کے لئے بونتا رام موہن کا نام پیش کیا جب کہ حکمراں جماعت کے کارپوریٹر ششی کمار نے ڈپٹی میئر کے عہدہ کے لئے محمد بابا فصیح الدین کا نام پیش کیا ۔ مزید کسی کا نام نہ آنے پر ۔ پریسائڈنگ آفیسر راہول بوجہ نے بونتا رام موہن کو میئر اورمحمد بابا فصیح الدین کے بحیثیت ڈپٹی میئر منتخب ہونے کا اعلان کیا ۔ اجلاس میں بہ اعتبار عہدہ ارکان کی حیثیت سے جن قائدین نے شرکت کی ان میں ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی ، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ، وزیر آبکاری پدما راؤ گوڑ، وزیر کمر شیل ٹیکس ٹی سرینواس یادو ، بی جے پی فلور لیڈر ڈاکٹر کے لکشمن ، اور دیگر شریک تھے ۔ تمام نو منتخب کارپویٹرس ، اپنی پارٹیوں کے کھنڈوے پہنے ہوئے تھے۔ آئی اے این ایس کے بموجب جی ایچ ایم سی کے دو اہم عہدوں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے امید واروں کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا ۔ پریسائڈنگ آفیسر راہول بوجہ نے مزید کوئی نام نہ آنے پر رامموہن اور بابا فصیح الدین کے بالترتیب میئر اور ڈپتی میئر کے لئے با اتفاق آراء انتخاب کا اعلان کیا۔ ٹی آر ایس یوتھ ونگ کے صدر رام موہن ، ٹی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر کے سی آر کے وفادار مانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے علیحدہ تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا۔ تحریک کے دوران ان کے خلاف142سے زائد کیسس درج کئے گئے اس دوران وہ چار ماہ کے لئے جیل بھی گئے تھے ۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد42سالہ رام موہن جی ایچ ایم سی کا پہلا میئر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ تلنگانہ تحریک کے سلسلہ میں چراپہ پلی جیل میں چار ماہ تک رہنے والے بونتا رام موہن کا تعلق ضلع ورنگل سے ہے۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی تکمیل کی ہے ، اب وہ پی ایچ ڈی کررہے ہیں ۔ سال2002میں ٹی آر ایس میں شامل ہونے سے قبل وہ بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کا حصہ تھے ۔ ٹی آر ایس کی طلبہ ونگ حیدرآباد کے صدر محمد بابا فصیح الدین ڈپٹی میئر کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے بورا بنڈاڈیویژن سے منتخب ہونے والے34سالہ فصیح الدین بھی تلنگانہ تحریک میں پیش پیش تھے۔ انہیں کئی بار گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، ڈپٹی میئر کے عہدہ پر ایک مسلمان کو فائز کرنا چاہتے تھے ۔ ٹی آر ایس ٹکٹ پر منتخب مسلم کارپوریٹروں میں سے فصیح الدین کو منتخب کیا گیا ۔ 2فروری کو منعقدہ انتخابات میں ٹی آر ایس نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی ۔ گزشتہ جی ایچ ایم سی پر مجلس اور کانگریس کا قبضہ تھا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے شعبہ یوتھ کے قائد بی رام موہن کو آج بلا مقابلہ گریٹر حیدآباد میونسپل کارپوریشن کا میئر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے نو منتخب کارپوریٹرس کے اجلاس میں حیدرآباد کلکٹر و پرسائڈنگ آفیسر راہول بوجہ نے بی رام موہن کے بحیثیت میئر حیدرآباد انتخاب کا اعلان کیا ہے ۔ رام موہن نے چیرلہ پلی وارڈ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ وہ ٹی ار ایس کے یوتھ ونگ ک فعال قائد مانے جاتے ہیں ۔ بورا بنڈہ ڈیویژن سے ٹی آر ایس ٹکٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے بابا فصیح الدین ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔
GHMC Newly Mayor Bonthu Ram Mohan and Deputy Mayor Fasihuddin
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں