ہندوستان معاشی ترقی میں امریکہ و چین کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-23

ہندوستان معاشی ترقی میں امریکہ و چین کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے - جیٹلی

ڈاؤس
رائٹر
ہندوستان کے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ اگر ان کا ملک اصلاحات اور ذمہ دارانہ معاشی منصوبہ بندی کے سلسلہ کو جاری رکھتا ہے تب وہ عالمی معاشی سطح پر چین اور امریکہ سے آگے نکل سکتا ہے ۔ جیٹلی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کا ملک اپنی مزاحمت کو ثابت کر کے رہے گا۔ یہاں عالمی معاشی فورم( ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان کو بہر صورت اصلاحاتی ڈھانچہ کو آگے لے جانا ہوگا تب ہی وہ عالمی سطح پر سست ہوتی معیشت کا مقابلہ کرسکتا ہے جب کہ اگر ہندوستان اصلاحات اور معاشی منصوبہ بندی پر ذمہ داری کے ساتھ برقرا ررہے تب ہم آگے نکل سکتے ہیں ۔2001,2008اور2015میں ہندوستانی معیشت دوبارہ ابھری اور اس نے عالمی سطح پر پیدا ہوئی بحران کی صورتحال کا مقابلہ کیا۔ جیٹلی نے بعد ازاں پی ٹی آئی سے ایک انٹر ویو میں کہا کہ آج ہم بہتر طور پر تیار ہیں جس سے ہر طرح کی صورتحال سے مقابلہ کرسکتے ہیں اور خود کو بہتر ثابت کرسکتے ہیں ۔ ان کے مطابق یہاں عالمی سطح کے اقتصادی لیڈر جمع ہوئے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ سب عالمی معیشت کے تعلق سے فکر مند ہیں جیسا کہ اس وقت عالمی سطح پر معاشی صورتحال غیر یقینی کیفیت کا شکار ہیں ، اسی طرح کئی چیالنجس کا سامنا ہے جب کہ چین کے تعلق سے سب کو فکر ہے ۔ اگرچہ چین نے کہا ہے کہ اس کے لئے دوہرے ہندسہ والی ترقی طویل عرصہ تک ممکن نہیں اور وہ7فیصد شرح ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود چینی معیشت کی صورتحال عالمی سطح پر مشکل کا باعث بنی ہوئی ہے۔وزیر فینانس نے مزید کہا کہ تیل، دھات اور دیگر اشیاء پیدا کرنے والے ممالک کو سنگین چیالنجس کا سامنا ہے اور وہ یہ تشویش بھی لاحق ہے کہ امریکہ میں موجود چوتھا حصہ بہترین نتائج نہیں دے پارہا ہے ۔ اسی بنا پر عالمی سطح پر غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور سرمایہ کاری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ بیشتر مارکٹس میں اپنی رقومات سے دستبردار ہورہی ہیں جب کہ سرمایہ کار محتاط ہیں اور کسی بھی طرح کا جوکھم مولنے کے لئے تیار نہیں ۔ واضح رہے کہ پچھلے چند دن کے دوران ہندوستانی کرنسی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پچھلے 29ماہ کے دوران کم ہوئی ۔ جمعرات کو ڈالر کے مقابلہ میں ہندوستانی کرنسی روپے کی قدر68.02پر ختم ہوئی۔

jaitley claims India will surpass China USA as the fastest-growing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں