طالبان مسئلہ پر ڈاؤس میں امریکہ اور افغانستان پاکستان کا سہ فریقی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-23

طالبان مسئلہ پر ڈاؤس میں امریکہ اور افغانستان پاکستان کا سہ فریقی اجلاس

واشنگٹن
پی ٹی ائی
پاکستان اور افغانستان کو طالبان کے چیالنجس پر موثر انداز میں غلبہ پانے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بات پاکستان کی مشہور یونیورسٹی میں انتہا پسند گروپ کی جانب سے کئے گئے قتل عام کے ایک دن بعد کہی جن میں 21افراد ہلاک ہوگئے تھے جو بیشتر طلباء تھے ۔ ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہٰں کہ طالبان دونوں ممالک کے لئے خطرہ بن چکے ہیں اور ایسے میں افغانستان اور پاکستان اس خطرہ سے موثر انداز میں نمٹ سکتے ہیں بشرطیکہ وہ مزید موثر انداز میں ایک دوسرے سے تعاون کریں یہ بات وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے کل یہاں نامہ نگاروں سے کہی۔ ارنسٹ نے کہا کہ امریکہ، ایک طویل عرصہ سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحت کے عمل میں مدد کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ امید کررہا ہے کہ دو جنوب ایشیائی پڑوسی ملکوں کے درمیان بہتر تعاون قائم ہو۔ اپنے رول کے حصہ کے طور پر امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن نے کل ڈاؤس میں افغان صدر اشرف غنی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ منعقد کی تاکہ حالیہ مصالحتی کوششوں پر غوروخوض کیاجاسکے ۔ میٹنگ کے دوران بائیڈن نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مصالحت اور باہمی روابط کو بہتر بنانے امریکی تائیدکا یقین دلایا ۔ مذاکرات کس طرح جاری رہنا چاہئے اور کوئی معادہ ان مذاکرات کے دوران طئے پاتا ہے تو آیا یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے یا نہیں اور اسے جاری رکھنا چاہئے اور سب کچھ فیصلے دونوں ملکوں کے قائدین کی جانب سے کئے جائیں گے اور ایسا ہونا چاہئے ۔ جب کہ امریکہ کچھ عرصہ سے جو رول ادا کررہا ہے اب بھی وہ مصالحتی بات چیت کی تائید کرتا ہے جن کی قیادت دونوں ممالک کے قائدین کررہے ہیں ۔ پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ نے تمام افغان گروپس پرزوردیا ہے کہ کابل کے ساتھ مذاکرات شروع کردیں تاکہ جنگ زدہ ملک طویل عرصہ دے چل رہی لڑائی کا کوئی سیاسی حل دریافت کیاجاسکے ۔ چہار شنبہ کو بھاری اسلحہ سے لیس طالبان عسکریت پسند باچا خان یونیورسٹی میں گھس کر فائرنگ کردی جس میں بشمول طلباء ، اساتذہ 21افراد ہلاک ہوگئے ۔

Joe Biden held a tri-lateral meeting at Davos with Ashraf Ghani and Nawaz Sharif to discuss recent reconciliation efforts with the Taliban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں