پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سائنسدانوں سے کہا کہ حکومت ملک میں سائنٹفک ریسرچ کے لئے آسانی فراہم کرے گی ۔ انہوں نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ5اصولوں ، معیشت ، ماحولیات، توانائی ، ہمدردی اور مساوات کو اپنی تحقیق و انجینئرنگ کے مرکز بنائیں ۔103ویں انڈین سائنس کانگریس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی اور مرکز اداروں اور ایجنسیوں کے درمیان تعاون پر مبنی وفاقیت کے تحت بڑے پیمانے پر سائنٹفک شراکت داری کی ستائش کی ۔ یونیورسٹی آف میسور کے مانسا گنگوتری کیمپس میں بڑے پیمانہ پر جاری سالانہ5یومی سائنسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہم ہندوستان میں سائنسی تحقیق کے لئے آسانی فراہم کریں گے ۔ ملک اور بیرون ملک کے500معروف سائنسدان اس کانگریس سے خطاب کریں گے ۔ انہوں نے پانچ اصولوں کو جسے انہوں نے5Eکا نام دیا ہے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ سائنس کے اثرات اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب سائنسدان اور ماہرین ٹکنالوجی معیشت،ماحولیات ، توانائی، ہمدردی اور برابری کو اپنی تحقیق اور انجینئرنگ کا مرکز بنائیں ۔ وزیر اعظم نے سائنسدانوں سے کہا کہ ملک میں شہروں کے مسلسل پھیلنے کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لئے کام کریں جو ایک مستحکم دنیا کے لئے بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور خوشحالی کے لئے اہم ہیں لیکن شہروں میں عالمی توانائی کی زائد از دو تہائی طلب پائی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں80فیصد عالمی گرین ہاؤز گیاسس کا شہروں سے اخراج عمل میں آتا ہے ۔ مودی نے کہا کہ شہروں کی منصوبہ بندی کو بہتری کے ذریعہ بہتر سائنٹفک آلات کو تیار کیاجانا چاہئے ۔ اس کے لئے علاقائی حساس ماحولیات ، تاریخی ورثہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہروں سے ٹھوس فضلہ کی نکاسی کے لئے قابل برداشت عملی حل کو پیش کرنا چاہئے ۔ انہوںنے زور دے کر کہا کہ اس کرہ ارض کے مستحکم مستقبل کا صرف اس بات پر ہے کہ ہم اس زمین پر کیا کرتے ہیں لیکن سمندروں سے ہمارا کیا سلوک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سمندروں ، پر بلیوا کنامی کے طور پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ ہم سمندری سائنس سے متعلق اپنی سائنسی کوششوں کی سطح کو بلندی کریں گے ۔ انہوں نے ہندوستان میں روزگار اور مواقعوں کے ایک اور انقلاب کی شروعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک مرتبہ پھر ملک کو سائنسی اور ایجادات کی طر ف موڑ دیا ہے تاکہ انسانیت کی بہبود اور معاشی ترقی کے مقاصد کو حاصل کرسکیں ۔ مودی نے کہا کہ ہماری کامیابی کا دائرہ چھوٹے سے جوہر سے لے کر خلاء کے وسیع محاظ تک پھیلا ہوا ہے ۔ ہم نے غذا اور صحت کی صٰانت کو فروغ دیا ہے اور ہم دنیا کے دیگر حصوں میں بھی بہتر زندگی گزارنے کی امید اجاگر کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب جب کہ ہماری عوام کے لئے ہمارے عزائم کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اس کے لئے کوششوں کی سطح کو بھی بلند کرنا ضروری ہے ۔ اس تناظر میں وزیر اعظم نے گڈ گورننس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی انضمام کے ذریعہ اپنے پسند کی حکمت عملی حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعہ ہم اپنے معیار میں اضافہ کررہے ہیں اور اس کے علاوہ عوامی خدمات اور غریبوں کی سماجی بہبود کے لئے ریسرچ میں بہتری لائی جارہی ہے ۔
Focus on Five Es, PM tells scientists at Indian Science Congress
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں