یو این آئی
روس کا ایک وفد ملٹری ہارڈویر کے ایک سودے پر بات چیت کے لئے اسلام آباد پہونچا ۔ اس امکانی معاملت کو پاکستان کے تئیں کریملین کی پالیسی میں تبدیلی کے طور پر دیکھاجارہا ہے ۔ روس کے ایک نمائندہ فوجی وفد نے گزشتہ روز یہاں پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے اور اس کو ہتھیاروں کی سپلائی کے بارے میں بات چیت کی ۔ روسی کنفیڈریشن کے فیڈرل سروس فارملٹری ٹیکنیکل آپریشن کے ڈائرکٹر فومین الیگزینڈر بسیلے ایویچ کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آنے والے روسی فوجی وفد نے کل پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر حکام سے ملاقات کی ۔ دونوں ملکوں کے فوجی حکام کی میٹنگ میں دفاعی شعبہ میں آپسی تعاون بڑھانے پر غوروخوض کیا گیا ۔ اس سے قبل نومبر2014میں دونوں ممالک نے سیکوریٹی کے شعبہ آپسی میں تعاون کے معاہدہ پر دستخط کیا تھا ۔ اس معاہدہ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال تکنیکی تعاون کے معاہدہ پر دستخط کی گئی تاکہ دونوں ممالک کی افواج کے تعلقات کو مزید بڑھایاجاسکے۔ پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ روس کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ تھا ۔ اب ہتھیاروں کی فراہمی کا معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات کا نیاباب ہوگا۔ پاکستان اور روس نے گزشتہ سال اکتوبر میں دو ارب ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کیا تھا۔
Russia and Pakistan to discuss the arms deal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں