باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کی مذمت - بان کیمون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-22

باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کی مذمت - بان کیمون

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
پاکستان کے شمال مغرب میں واقع یونیورسٹی پر کئے گئے دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اس بات پر زور دیا کہ سازشیوں کو تیزی کے ساتھ انصاف کے دائرہ میں لایاجائے ۔ بان کی مون نے کہا کہ سب کے لئے حق تعلیم ضروری ہے جس کے لئے انکا تحفظ کیاجانا چاہئے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ طلبا اور ٹیچرس پر یا اسکولوں پر کئے جانے والے حملوں کو کبھی انصاف پر مبنی قرار نہیں دیاجاسکتا ۔ اسکول اور تعلیمی اداروں کا احترام لازمی ہے اور محفوظ مقامات انہیں بنایاجانا چاہئے ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے تشدد کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سازشیوں کو انصاف کے دائرہ میں لایاجائے ۔ ان کے ترجمان نے یہ بات بیان میں کہی۔ سکریٹری جنرل نے اس بات کی یاددہانی کی کہ ایک سال قبل پاکستان کے آرمی اسکول پر اس طرح کا حملہ کیا گیا جس میں150سے زائد افرادہلاک ہوئے ، جن میں بیشتر بچے شامل تھے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکولس اور تعلیمی اداروں کو محفوظ بنایاجائے ۔ بان کی مون نے متاثرین کے خاندانوں اور حکومت اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
واشنگٹن سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب امریکہ نے پاکستان کی مشہور یونیورسٹی پر کئے گئے اور کابل میں ذرائع ابلاغ پر کئے گئے حملہ کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ یہ واقعات خطہ میں امن اور خوشحالی کے لئے خطرہ ہیں ۔ یہ بات نیشنل سیکوریٹی کونسل کے ترجمان وائٹ ہاؤز نے کہی۔ ہم متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ہم خطہ کی عوام کے ساتھ ہیں جو ہر قسم کی دہشت گردی کا شکار ہورہے ہیں ۔ کل پشاور کی باچا خان یونیورسٹی پر کئے گئے حملہ کو جو خان عبدالغفار خان کے نام سے قائم کی گئی ہے انتہائی تکلیف دہ واقعہ ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے واضح طور پر پاکستان کی آنے والی نسلوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ امریکہ، حکومت پاکستان کے ساتھ ہے جو ملک میں مستحکم اور خوشحالی کی کوششوں میں مصروف ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں ۔ یہ بات ٹونر نے نامہ نگاروں سے کہی۔

UN chief Ban Ki-moon condemns terrorist attack at Pakistan's Bacha Khan University

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں